کئی پائلٹوں کے ’جعلی لائسنس ہولڈر‘ہونے کا انکشاف


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ ہمارے کئی پائلٹ جعلی لائسنس ہولڈر ہیں جن کو ماضی میں جعلی لائسنس دیئے گئے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی بھی انکوائری کر وا کر ایوان میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔ماضی میں 546 افراد کو جعلی ڈگری پر پی آئی اے میں ملازمت کی گئی، ہر ادارے کو سیاست زرہ کیا گیا۔

پی آئی اے کے طیارے حادثے کی شفاف تحقیقات کے لیے پائلٹس کی بین الاقوامی تنظیم اور ترکش ایئر لائن کے سینئر پائلٹس سے مدد لی جائے گی۔ماضی میں ہونے والے طیارہ حادثے کی انکوائری رپورٹ سامنے نہیں آ سکی اور حالیہ ادوار میں بھی کئی حادثے ہوئے۔کسی ذمہ دار کا تعین نہ ہوا اور نہ کسی کو سزا ہوئی۔غلام سرور خان نے کہا کہ ہم سب لوگ اس کے ذمہ دار ہیں لیکن ہمیں چیزوں کو ٹھیک بھی کرنا ہے اس لیے احتساب ہوگا تاکہ ان واقعات پر مستقبل قابو پایا جاسکے۔وفاقی وزیر سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے سینیٹ کو بتایا کہ اس انکوائری کو میں انٹر نیشنل پائلٹ ایسوسی ایشن کا سینئر پائلٹ انکوائری کمیٹی کا حصہ ہوگا۔اس مقصد کیلئے ہم خط لکھ چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ طیارے میں کل 99 افراد موجود تھے،واقعہ میں 97 لوگ شہید ہوئے۔خوش قسمتی سے 2 لوگ بچ گئے،دو افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔نہوںنے کہاکہ82 فیملیز کی مالی مدد کی گئی،زخمیوں کو بھی معاوضہ دیا گیا،16 گھروں کو نقصان اس میں ایک بچی شہید ہوئی۔انہوںنے کہاکہ تمام گھروں کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔

غلام سرور خان نے کہا کہ دونوں باکس ریکور ہوچکے ہیں،باکس میں تمام ریکارڈنگ موجود ہے،باکس کارروائی کے لیے فرانس بھیجے اور واپس بھی آگئے،اس دوران جو بھی رابطے اور ریکارڈنگ ہوئی موجود ہے۔تحقیقاتی انکوائری رپورٹ بھی آئیگی اور ذمے داران کے خلاف ایکشن بھی ہوگا۔انکوائری رپورٹ سے قبل پائلٹ کو ذمے دار ٹھہرانے کی خبروں کا نوٹس میں خود لوں گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us