1 13

کابینہ اراکین ہر وقت اسلام آباد میسر ہوں اور کوئی چھٹی نہیں کرے گا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر وقت اسلام آباد میسر ہوں اور کوئی چھٹی نہیں کرے گا۔ جمعہ کو سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی کہ وہ ہر وقت

اسلام آباد میسر ہوں اور کوئی چھٹی نہیں کرے گا۔وزیراعظم نے کہاکہ وزیراعظم نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کا یومیہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ میں دو بار عوام کو کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کر نے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں دو بار عوام کو کورونا وائرس کی صورتحال سے آگاہ کروں گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 15 جنوری کے بعد چین کی حکومت سے مسلسل رابطہ میں ہیں، چینی قیادت کی بہترین حکمت عملی کے باعث چین سے پاکستان میں کورونا کا ایک بھی کیس نہیں آیا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہاہے کہ پنجاب حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام اور مریضوں کے علاج معالجہ او ردیگر احتیاطی اقدامات کے حوالے سے کئی فیصلے کئے ہیں-پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے 96کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 76 ایران سے آنے والے زائرین ہیں-15کیسز لاہور ،3گجرات ، ایک جہلم اورایک راولپنڈی -تفتان سے تقریبا ً1250 زائرین ملتان آ چکے ہیں جن کی دیکھ بھال کی جا رہی ہی-پنجاب حکومت نے گھروں میں آئسولیشن کے حوالے سے ایس او پیز تیار کر لئے ہیں جنہیں وفاقی حکومت سے شیئر کیاجائے گا اور پھر ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-وہ وزیراعلیٰ آفس میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے میڈیا کو بریف کررہے تھی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ پنجاب میں ہیلتھ ایمرجنسی کا نفاذ ہے اور کورونا کے معاملے پر کابینہ کمیٹی کی روزانہ میٹنگ ہوتی ہے -کابینہ کمیٹی تمام صورتحال کا جائزہ لیتی ہے اور اقدامات تجویز کئے جاتے ہیں اور عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے فیصلے کرتے ہیں-



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us