21 2

کتنے حکومتی اراکین نے اپوزیشن سے رابطے کر لیے؟ حکومت ہل کر رہ گئی


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے 12 رکن قومی اسمبلی کی جانب سے سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دینے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن کے حوالے سے اس وقت چہ میگوئیاں عروج پر ہیں۔کے پی کے میں وزیراعظم عمران خان کے پہنچنے پر اجلاس میں بڑے پیمانے پر ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نہ آنا بھی کسی آمدہ طوفان کا پیش خیمہ محسوس ہو رہا ہے۔اس کے علاوہ ضمنی الیکشن میں نوشہرہ جیسے علاقے سے پی ٹی

آئی کا ہار جانااور ڈسکہ میں بدامنی اور مینجمنٹ کے حوالے سے بڑے پیمانے پر غفلت بھی حکومت مخالف ہواؤں کے چلنے کی نوید سناتی ہے۔ مگر پی ٹی آئی حکومت کے سر میں ڈنڈا لگنے والی بات مہنگائی کی ہے جس نے عوام کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔یہ بات اپنی جگہ درست کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان اچھی خاصی ٹھن چکی ہے مگر الیکشن کمیشن کے اسٹینڈ لینے اور سپریم کورٹ میں پیسے لینے کے ویڈیو اسکینڈل سمیت اوپن یا خفیہ بلیٹنگ کے کیسز کا فیصلہ بھی اہم پیش رفت ہو گا۔پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار کے طور پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی میدان میں ہیں جبکہ انہیں ٹکر دینے کے لیے حکومتی امیدوار کے طور پر حفیظ شیخ تیار ہیں مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے اس وقت حفیظ شیخ ان کے وزیرخزانہ تھے ا ور آج اپنے ہی وزیراعظم کے خلاف سینیٹ

کا الیکشن لڑنے کے لیے حفیظ شیخ آستینیں چڑھا کر آنکھوں میں آنکھیں ڈال رہے ہیں۔یوسف رضا گیلانی کا یہ بیان بھی بہت اہم ہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسٹیبشلمنٹ نیوٹرل رہے گی، انہیں اپنی جیت کا پورا یقین ہے۔ایسے میں ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 12 ایم این ایز نے ن لیگ سینیٹ ووٹ کے لیے آفر کی ہے۔آفر کا انکشاف یوسف رضا گیلانی نے گذشتہ روز لیگی رہنماؤں سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ حکومتی ارکان ہمیں ووٹ دینا چاہتے ہیں۔یوسف رضا گیلانی نے مریم نواز سے کہا کہ 12 کے قریب حکومتی ارکان ہے جو اس بات کی گارنٹی مانگ رہے ہیں

کہ اگر انہیں ن لیگ کا ٹکٹ دیا جائے تو وہ سینیٹ میں ہمیں ووٹ دیں گے۔انہوں نے مریم نواز سے نرمی دکھانے کی درخواست کی تاکہ اسلام آباد کی سیٹ باآسانی جیتی جا سکتے۔مریم نواز نے کوئی حامی تو نہ بھری لیکن یہ ضرور کہا کہ آپ ہمارے متفقہ امیدوار ہیں اور آپ کو جتانے کی پوری کوشش کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us