2

کتنے ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی


اسلام آباد (ویب ڈیسک) گزشتہ روز پیش کیے جانے والے اکنامک سروے کے مطابق تحریک انصاف کے دور میں کل 7 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم کا حصہ بنی ہے۔ اکنامک سروے کے مطابق 16 ہزار میگاواٹ کے منصوبوں میں سے 9 منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں، جن سے 8 ہزار 500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو چکی ہے،اس کے علاوہ پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کے ذریعے لگائے جانے والے 12 منصوبوں میں سے 4ہزار 620 میگاواٹ کے4 منصوبے مکمل کرلیے گئے ہیں۔ اقتصادی سروے کے مطابق تھر کول کے 1980 میگاواٹ کے 3 پراجیکٹ، 1590 میگاواٹ کے 2 منصوبے 2020 سے 2022 کے دوران مکمل کرلیے جائیں گے جبکہ لاہور مٹیاری ٹرانسمیشن لائن کا منصوبہ اگلے برس مارچ میں مکمل کرلیا جائے گا۔

اکنامک سروے میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملک میں ایل پی جی کی کھپت 2908 ٹن سے کم ہوکر 2799 ٹن یومیہ ہوگئی ہے جبکہ امپورٹ کی جانے والی اور مقامی ایل پی جی کہ فراہمی یومیہ 2906 ٹن سے کم ہوکر 2746 ٹن رہ گئی ہے۔ دوسری جانب بجٹ دستاویزات کے مطابق مالی سال 2020-21ء کے دوران کے الیکٹرک کے ذریعے کراچی کے صارفین کو 25 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی جب کہ مالی سال 2019-20ء کے دوران 59 ارب 50 کروڑ روپے کی سبسڈی دی گئی۔ وفاقی حکومت نے ٹیرف کے فرق پر کے الیکٹرک کو رواں مالی سال 25 ارب روپے کی سبسڈی دی جو آئندہ بجٹ میں کم کرکے 10 ارب روپے کردی گئی ہے جب کہ بلوچستان میں زرعی مقاصد کے لیے بجلی پر دی جانے والی 50 کروڑ روپے کی سبسڈی برقرار رکھی گئی ہے۔ اسی طرح کے الیکٹرک کے ذریعے کراچی کے صنعتی یونٹس کو دی جانے والی سبسڈی بھی نصف کردی گئی ہے۔

آئندہ مالی سال وفاقی حکومت انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کی مد میں 5 ارب روپے فراہم کرے گی۔ رواں سال یہ رقم 10 ارب روپے تھی جو آئندہ بجٹ میں نصف کردی گئی ہے۔ ایل این جی سیکٹر کو صنعتوں کو سستی گیس فراہم کرنے کے لیے دی جانے والی سبسڈی بھی 24 ارب روپے سے کم کرکے 10 ارب روپے کردی گئی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us