talal

” کدھر ہیں پی سی او کے بت؟ ادھر آکر بتائیں آپ کس کو نکالنا چاہتے ہیں آپ کی سزا میں اضافہ۔۔” چیف جسٹس کے ریمارکس سن کر طلال چودھری مبہوت رہ گئے


اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کا معافی نامہ مسترد کردیا،چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ طلال چوہدری نے جن کے سامنے توہین عدالت کی انکو نوٹس کرنے کا سوچ رہا ہوں، اس نے نواز شریف کے

سامنے یہ ریمارکس دیے تھے، سزا ختم کر دیتے ہیں طلال لکھ کر دیں پانچ سال الیکشن نہیں لڑیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری کی توہین عدالت انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی،طلال چودھری کی جانب سے ایڈووکیٹ کامران مرتضی عدالت میں پیش ہوئے،چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ طلال چودھری نے پی سی او ججز کس کو کہا،کس کو یہ باہر نکالاچاہتے ہیں،کیوں نہ ہم ان کی سزا میں اضافہ کردیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم ان کی سزا میں اضافہ کا نوٹس کرتے ہیں ۔وکیل صفائی نے کہا کہ طلال چودھری سے غلطی ہوئی اوروہ معافی مانگ رہے ہیں،آپ پہلے سن لیں انہوںنے کیا کہا،چیف جسٹس کے حکم پر عدالت میں ویڈیو کلپ چلایا گیا،جس کو دیکھنے کے بعد چیف جسٹس پاکستان مزید برہم ہو گئے۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ طلال چودھری بتائیں ہم میں کون پی سی اورجج ہیں،روسٹرم پر آکر بتائیں کس کو نکالناچاہتے ہیں ،

طلال چودھری نے کہا کہ پی سی او ججزسے متعلق خود سپریم کورٹ کا اپنا فیصلہ موجود ہے،میں نے پی سی او ججزکی بات کی موجودہ ججز کی نہیں۔وکیل صفائی نے کہا کہ طلال چودھری اپنی بات سمجھا نہیں پا رہے ،طلال چودھری کہناچا ہتے ہیں موجودہ ججز کے بارے میں نہیں ،چیف جسٹس پاکستان نے طلال چوہدری

کا معافی نامہ مستر دکرتے ہوئے کہا ہم سزا بڑھانے کا سوچ رہے ہیں، طلال چوہدری نے جن کے سامنے توہین عدالت کی انکو نوٹس کرنے کا سوچ رہا ہوں، اس نے نواز شریف کے سامنے یہ ریمارکس دیے تھے، چیف جسٹس نے کہا سزا ختم کر دیتے ہیں طلال لکھ کر دیں پانچ سال الیکشن نہیں لڑیں گے، جسٹس عمر عطا بندیال نے

کہا یہ کسی کی ذات نہیں ادارے کے وقار کی بات ہے۔ چیف جسٹس نے کہا 1997میں نواز شریف کے بیان کا مسودہ میں نے تیار کیا تھا،ولی خان نے اپنے بیان پر شرمندگی اور افسوس کا اظہار کیا تھا،نواز شریف نے بھی اپنے بیان پر ولی خان کے بیان والی زبان استعمال کی، وکیل کامران مرتضی نے کہا عدالت نے یہاں

نواز شریف کے مقدمہ میں تحمل کا مظاہرہ کیا،عمران خان سمیت دیگر اسیے مقدمات میں عدالت معافی دے چکی ہے،چیف جسٹس نے کہاوہ مقدمات الگ ہیں ان کو چھوڑ دیں,ہم پر کفر کا فتوی لگایا گیا, اس سے بڑھ کر کیا توہین عدالت ہو سکتی ہے یہ تو اٹارنی جنرل آفس کی نااہلی ہے کہ انھوں نے سزا میں اضافے کی اپیل نہیں کی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us