اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کاروباری ہفتے کے چوتھے روزاوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت خرید 43.75روپے جبکہ قیمت فروخت 44.25روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 44.85روپے اور قیمت فروخت 545.6روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 44 پیسے مہنگا ہو گیا۔ جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 165 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 166 روپے 04 پیسے ہو گئی ہے۔یادرہے کہ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران امریکی ڈالر ایک روپیہ بیس سستا ہوا تھا جس کے بعد انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میںامریکی کرنسی کی قیمت 167 روپے 43 پیسے سے گر کر 166 روپے 23 پیسے کی س
طح پر پہنچ گئی تھی۔دوسرے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر روپیہ تگڑا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 61 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی نئی قیمت 165 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں ڈالر مزید دو پیسے سستا ہو گیا تھا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 165 روپے 60 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 60 پیسے ہو گئی تھی۔اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)تحریک انصاف کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرشہبازگل نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ ”وزیراعظم پاکستان انشاللہ ہفتہ کے دن کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیراعظم ہر روز کراچی پر میٹنگ لے رہے ہیں اور کراچی کے دورہ کے دوران کراچی کے مسائل کے مستقل حل کا اعلان کریں گے”۔ کراچی میں بارشوں سے تباہ کاریوں پر ملک بھر میں سیاسی پارہ ہائی ہونے کے بعد وفاق نے میٹروپولیٹن کراچی کے لیے منصوبوں اور فنڈز کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کراچی کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کے منصوبوں کا ھی اعلان کریں گے، دورے کے دوران وزیر اعظم گورنرہائوس کراچی میں شہرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتیں بھی کریں، اتحادی جماعتوں کے رہنمائوں سے بھی ملاقات متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں کراچی کے لیے مجوزہ منصوبوں اور فنڈز پر مشاورت ہوگی، وزیر اعظم بارشوں سے نقصانات اور صورت حال پر خصوصی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کے مطابق کراچی
کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاق اپنا کردار ادا کرے گا،کراچی میں درپیش عوامی مسائل کا مکمل ادراک ہے اور عوام کی مشکلات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ گورنرسندھ کے مطابق مسائل کو مستقل طور پر حل کرنے کیلئے کراچی ٹرانسفارمیشن پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے اور وزیراعظم نے اس پلان کو حتمی شکل دینے کی منظوری بھی دے دی ہے۔کراچی میں سیوریج، نکاسی آب اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے جامع پلان تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے ساتھ تشکیل دیا گیا جس پر وفاق اور صوبائی حکومت مل کر کام کریں گے۔یاد رہے کہ کراچی کو بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے کم و بیش ایک ہفتہ ہو چکا ہے ۔