9

کرایوں کی عدم ادائیگی پر درجنوں دکانیں خالی


رائے ونڈ ( این این آئی )رائے ونڈ میں لاک ڈائون کیوجہ سے معاشی بحران شدت اختیار کرگیا،لاکھوں روپے ماہوار کرایوں کی عدم ادائیگی پر درجنوں دکانیں دکانداروں نے خالی کردی،سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلسل لاک ڈائون کی وجہ سے رائے ونڈ کا دکاندار طبقہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہے کئی ماہ کا کرایہ ادا نہ ہونے کی وجہ سے دکاندار دکانیں چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں رائے ونڈ شہر کے تجارتی مراکز مین بازار ،تبلیغی مرکز بازار میں

لاکھوں روپے ایڈوانس کے بعد حاصل کی گئی دکانوں کے پچاس ہزار سے ایک لاکھ روپےماہوار کرایہ جات میں ادائیگی ممکن نہیں رہی دکانیں بند ہونے کے باجود مالکان نے کرایوں میں معافی اور کمی نہیں کی جسکی وجہ سے دکاندار حضرات لاکھوں روپے قرضے کے بوجھ تلے دب گئے ہیں رائے ونڈ میں اس وقت تین درجن سے زائد دکانیں کرائے کیلئے دستیاب ہیں دکانداروں اور مالکان نے اپنی دکانوں کے آگے بورڈ اور اشتہارات آویزاں کردئیے ہیں لیکن اسکے باوجود کوئی دکاندار دکان لینے کو تیار نہیں ہے حکومتی اعلانات کے برعکس دکان مالکان نے کرایوں میں

کمی یامعافی نہیں دی جس سے دکاندار حضرات بھیک مانگنے پر مجبور نظر آرہا ہے ادھر تاجر حضرات کی گرتی ہوئی معاشی ساکھ کی وجہ سے سینکڑوں ملازمین بے روزگار ہو گئے ہیں دکاندار حضرات نے ڈائون سائزنگ کرتے ہوئے اپنے ملازمین کو فارغ کرنا شروع کردیا ہے کورونا وائرس کی وجہ سے جاری سمارٹ لاک کی سے چند روز کاروبارجاری رہتا ہے جس سے دکانداروں کے اخراجات بھی پورے نہیں ہو پارہے دکانداروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں کرایوں میں کمی کے احکامات پر عمل درآمد کروایا جائے تاکہ وہ اپنے بچوںکا پیٹ پال سکیں ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us