8

کرنل اور میجر زخمی نئی دہلی اور عسکری قیادت کی مافی تلافی ،بھارتی فوج کا مورال گر گیا


نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)چینی فوجیوں نے لا ٹھیوں پر کیل لگاکر بھارتی فوجیوں کی درگت بنادی ،کر نل اور میجر تک زخمی ہو ئے ، بھارتی آرمی چیف نے سرحدی جھڑپوں کو چھوٹے موٹے واقعات قرار دیدیا،نئی دہلی انتظامیہ اور عسکری قیادت کے معذرت خواہانہ رویے سے فوج کا مورال گر گیا ،چینی فوجیوں نے بھارتی حدود میں گھس کر چوکیا ں اورپل تباہ کردیئے ۔ٹائم میگزین کے مطابق ماہرین نے دونوں ممالک کی مضبوط قوم پرست قیادت کو بھی ایک مسئلہ

قرارردیاہے ،مبصر ٹسانگ نے کہا اس طرف شی جن پنگ اور دوسری طرف مودی جیسا قوم پرست حکمران ہے،ان حالات میں بھارتی چین کیساتھ سرحد کے معاملے پر بہت حساس ہیں جبکہ چینی حکام بھارتیوں کو زیادہ سنجیدہ نہیں لیتے ، اسی لئے ماحول بہت زیادہ خراب ہے ۔ مبصر براؤن نے کہا مدمقابل ہونے کی کیفیت میں فوجیوں کیلئے پیچھے ہٹنے کی گنجائش خطرناک حد تک کم ہے ، فوجیوں کو حکم دینے والوں کے پاس بھی خاص گنجائش نہیں، معمولی خلاف ورزی کا مطلب ہے کہ انہیں بہت کچھ کرنا پڑ سکتا ہے کیونکہ اگر ایسا نہیں کرتے توانہیں غدار قرار دیدیا جائیگا۔عالمی میڈیا کے مطابق آمنے سامنے فوجیوں کو پیچھے ہٹانا انتہائی مشکل ہوتا ہے ۔ بلومبرگ کے مطابق لداخ کے مشرقی علاقے پانگونگ تسو جھیل کے

قریب اشتعال انگیزی کے دوران چینی فوج نے بھارتی فوجیوں سے نمٹنے کیلئے قرون وسطیٰ کے انوکھے ہتھیار استعمال کرتے ہوئے رواں ماہ کے آغاز میں ایک چھوٹے یونٹ کیساتھ پٹرولنگ کرنیوالے بھارتی کرنل اور میجر کو کیلوں والی لاٹھیوں سے بری طرح مارا پیٹا اور زخمی کردیا ، اس صورتحال پر بھارتی فوج اور حکومت کی خاموشی حیران کن تھی۔ بھارتی ایسٹرن کمانڈ کے ترجمان نے چینی کارروائیاں یہ کہہ کر نظر انداز کردیں کہ سرحدوں پر تعینات فوجیوں میں اس قسم کی عارضی مڈبھیڑ چلتی رہتی ہے کیونکہ سرحدی حدبندی کا معاملہ ابھی حل نہیں ہوا

۔ بھارتی وزارت خارجہ نے بھی مصلحت سے کام لیتے ہوئے اعتراف کیا کہ چینی فوج نے بھارتی فوج کے معمول کے گشت کو متاثر کیا ہے ۔ سینئر فوجی افسروں کی دشمن کے ہاتھوں ٹھکائی کو حکام کی طرف سے معمول کی بات کہنے سے ایل او سی پر تعینات فوجیوں کو حوصلہ افزا پیغام نہیں ملا۔اکانومسٹ کے مطابق چینی فوجیوں کیساتھ مڈبھیڑ کو معمولی قرار دینے والے بھارتی آرمی چیف جنرل ایم ایم ناراوا معاملے کی سنگینی کا ادراک ہونے پر بھاگم بھاگ 14 ویں کور کے ہیڈکوارٹر زلیہہ پہنچے ، جس سے لگتا تھا کہ معاملہ کافی سنگین ہے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us