3

کرنل کی بیوی”اور اس کے شوہر کے ساتھ پاک فوج نے کیا سلوک کیا؟آرمی چیف نے خود ہی بڑا انکشاف کر دیا


اسلام آباد( آن لائن) مانسہرہ موٹروے پر پولیس اہلکاروں سے جھگڑا اور بدتمیزی کرنے سے شہرت حاصل کرنے والی “کرنل کی بیوی” اور اس کے شوہر کے ساتھ پاک فوج نے کیا سلوک کیا ؟اس بارے میں آرمی چیف نے از خود ایسا انکشاف کر دیا ہے کہ تنقید کرنے والے ایک دوسرے کا منہ ہی تکتے رہ جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق چند روز قبل مانسہرہ موٹروے پر ایک کار سوار خاتون کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ جھگڑے اور بد زبانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس کے بعد “کرنل کی بیوی”کے ٹرینڈنے سوشل میڈیا پر خوب اودھم مچایا اور بعض افراد اس ویڈیو کی بنیاد پر پاک فوج کے خلاف اپنے دل کی بھڑاس بھی

نکالتے رہے۔گوکہ مانسہرہ پولیس نے “کرنل کی بیوی” کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تھا اور کرنل کی بیوی بعد ازاں مانسہرہ تھانہ سٹی میں پیش بھی ہو گئی تھی جبکہ پاک فوج کی جانب سے اس بارے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا تاہم اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نجی ٹی وی چینل “اے آر وائے نیوز ” کے معروف پروگرام “رپورٹرز”کی ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پاک فوج ایک منظم ادارہ ہے،پاک فوج میں احتساب کا موثر نظام ہے ، ایک افسرکی بیوی کی ویڈیو سامنے آنے پر افسر اور اس کی اہلیہ کے خلاف سخت ترین کارروائی ہوچکی ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہناتھاکہ بھارت پاکستان اورچین کےخلاف سازشوں میں مصروف ہے،افواج پاکستان مادرِوطن کادفاع کرنےکی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے، پاکستان کی ترقی،خوشحالی،مستقبل صرف اورصرف جمہوریت میں ہے،اداروں کو مضبوط کرنا ہوگا، تمام مسائل کا حل نظام اور جمہوریت کے اندر ہے،پاکستان میں جس طبقے پر ہاتھ ڈالیں وہ مافیا کی طرح ری ایکٹ کرتا ہے۔یاد رہے کہ

اس سے قبل معروف ٹی وی اینکر اور صحافی اجمل جامی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ”اس واقعے کا متعلقہ حکام نے نوٹس لے لیا ہے، دیکھیے اب کیا ہوتا ہے؟جبکہ ملک کی معروف خاتون صحافی مونا خان نےبھی ذرائع کا نام ظاہر کیے بغیر کہاتھا کہ”آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسوشل میڈیا پر ہزارہ موٹر وے پر ایک کرنل کی اہلیہ کی وائرل ہونےوالی ویڈیوکاسخت نوٹس لےلیاہے،کرنل صاحب کےخلاف سخت ترین ڈسپلنری ایکشن فوری طورپر شروع ،اس ایکشن سے ثابت ہو گیا پاک فوج میں کرپشن اور اکڑ کی کسی کو کوئی اجازت نہیں ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us