10

کرونا عذاب سے کیسے نکلا جائے ؟ بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر نے پوری دنیا کو بڑے کام کا مشورہ دے دیا


لاہور (ویب ڈیسک) بین الاقوامی شہرت یافتہ سکالر نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احادیث کے حوالے پیش کر دیے۔ڈاکٹر کریگ کنسائن نے کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اسلامی تعلیمات پیش کیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر

ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے حضور پاک ﷺ کی احادیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک شخص اپنے اونٹ کو بغیر باندھے ایک جگہ چھوڑ کر جارہا تھا تھا۔جب اس سے پوچھا گیا کہ تم نے اپنا اونٹ کیوں نہیں باندھا تو اس کا کہنا تھا کہ مجھے اللہ پر بھروسہ ہے۔جس پر نبی کریم ﷺ نے جواب دیا کہ پہلے اونٹ کو باندھو پھر اللہ پر بھروسہ رکھو۔انہوں نے کہا کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے اللہ پر بھروسہ رکھنا بالکل ٹھیک ہے لیکن اپنی عقل کو بھی استعمال کرنا ضروری ہے۔ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے غذائی قلت اور بحرانی کیفیات پر حدیث پاک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ’وہ مومن نہیں جس کا اپنا پیٹ بھرا ہو اور اس کا پڑوسی بھوکا رہ جائے‘۔انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر اس حدیث پر عمل کرنا چاہیے۔علاوہ ازیں انہوں نے قرنطینہ اور آئسولیشن کے حوالے سے حدیث پاک کا حوالہ دیا جس میں اللہ کے نبی نے فرمایا اگر کسی علاقے میں کوئی جان لیوا وبائی بیماری پھیل جائے تو اس علاقے میں داخل نہ ہو، اگر وبائی بیماری اس علاقے میں پھیلے جہاں تم موجود ہو تو اس علاقے سے باہر نہ جاؤ۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر رسول اللہ پر توکل کے ساتھ ساتھ عقل و شعور کے استعمال کا بھی درس دیتے تھے اور موجودہ صورتحال میں ان کی تعلیمات پر عمل کرکے مصیبت کی گھڑی سے نکلا جاسکتا ہے۔۔خیال رہے کہ پروفیسر جاوید اکرم نے دعویٰ کیا کہ وضو سے کرونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے چین کے

ڈاکٹرزبھی وضو کی افادیت پوچھتے ہیں ۔اردو پوائنٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے پروفیسر جاوید اکرم نے کہا کہ میں سب سے پہلے مسلمان ہو بعد میں سائنٹس ہوں، مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔ڈاکٹر اکرم کا کہنا ہے کہ اگر ہم اپنی زندگی کو حضور کی اطاعت میں ،اسلام اور قرآن مجید کی روشنی میں گزاریں تو کرونا تو کیا ہم دنیاکے ہر وائرس سے بچ جائیں گے۔ اسلام نے صفائی کو نصف ایمان قرار دیا۔ جب ہم اپنی زندگی میں صفائی لے آئیں گے تو آدھی سے زیادہ بیماریاں ختم ہو جائے گی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us