28 12

کرونا وائرس قدرتی آفت نہیں بلکہ یہ ایک سازش کے تحت پھیلایاگیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی سمیع ابراہیم کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر پر کرونا وائرس کے حوالے سے کئی رپورٹس آئی ہیں خاص طور پر چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین کے شہر وہان میں پھیلنے والا وائرس امریکا سے آیا ہے۔اس تصویر پر کلک کریںیہ خبر ضرور پرھیںچین نے اس وائرس کو پیدانہیں کیا جس کے بعد یہ بحث شروع ہو گئی کہ کیا یہ واقعی کوئی بائیولوجیکل ہتھیار تھا یا کوئی تجربہ تھا جو بگڑ گیا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے بھی یہ بات کی ہے کہ ایرانی انٹیلیجنس کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس قدرتی آفت نہیں بلکہ یہ ایک سازش کے تحت پھیلایاگیا۔یہاں پر ایک بات بہت عجیب ہے کہ سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عراق کے سابق صدام حسین جن کو امریکا نے مار دیا تھا،وہ اپنی حکومت کی ایک میٹنگ میں کہہ رہے ہیں کہ امریکا نے ہمیں دھمکی دی ہے کہ ہماری بات نہ مانی گئی تو وائرس پھیلا دیں گے۔عربی میں یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔اس کے علاوہ چین نے کچھ ایسی ویڈیوز بھی اپلوڈ کی ہیں جن میں لوگوں کو وائرس پھیلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔پوری دنیا گھبراہٹ کا شکار ہے،امریکا کی ایک ریاست میں ایک لاکھ سے زائد افراد اس وائرس کا شکار ہیں۔اگر اس وائرس کو کنٹرول نہ کیا گیا تو ہلاکتیں بہت زیادہ ہوں گی۔امریکا میں بھی یہ وائرس تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔دریں اثنا اٹلی میں کورونا وائرس سے مزید 368 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد یورپ کے سب سے زیادہ متاثرہ ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار809ہوگئی ہے۔چین کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس نہایت تیزی سے پھیلتا جارہا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں مزید ساڑھے

3 ہزار سےزائد کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد اٹلی میں کل متاثرہ افراد کی تعداد ساڑھے 24 ہزار سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ اٹلی کا علاقہ لومبارڈے اور میلان وبا کا مرکز بنے ہوئے ہیں جہاں1500 کے قریب افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ہیں۔ خطرناک کورونا وائرس کی وجہ سے حکومت نے اٹلی کے 14 صوبوں کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کو لاک ڈان کر دیا ہے جس کے بعد اٹلی کی سڑکیں اور سیاحتی مقامات ویران پڑے ہیں۔دوسری جانب اٹلی کے بعد اسپین میں بھی کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آرہے ہیں۔اسپین میں 96 نئی ہلاکتوں کے بعد کل ہلاکتوں کی تعداد 290 سے زائد ہوچکی ہے جب کہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی کل تعداد ساڑھے 7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے بعد اسپین اٹلی کے بعد ملک میں لاک ڈان کا اعلان کرنے والا یورپ کا دوسرا ملک بن گیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us