1

کرونا وائرس کونسے ورد سے مر جاتا ہے؟وباء کا خاتمہ ، عمل شرط ہے


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مختلف مسالک کے جید علمائمشائخ نے کورونا وباکے خاتمہ کیلئے اللہ تعالی سے رجوع کر کے اجتماعی توبہ کرنے کے عمل کو خوش آئند اور متبرک عمل قرار دیتے ہوئے آئندہ جمعہ کو یوم توبہ منانے کا اعلان کر دیا اور عوام سے اپیل کی کہ اس وبا سے نجات کیلئے اذانیں دی جائیں، انہوں نے امت مسلمہ کو ایک پیج پر لانے کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کو وقت کی ضرورت قرار دیدیا۔پنجتن پاک مشائخ کونسل کے امیر سید شاہد حسین گردیزی

نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ جمعہ کو یوم توبہ کے طورپر منانے کا فیصلہ خوش آئند اور عین اسلامی روایات کے مطابق ہے ۔ کورونا وبائسے جان چھڑانے کیلئے اللہ تعالی سے رجوع وقت کی ضرورت ہے ۔کورونا وبائکے خاتمہ کیلئے پنجتن پاک مشائخ کونسل کے زیر اہتمام جمعہ کو ملک بھر میں یوم توبہ منایا جائے گا۔ اللہ تعالی کے حضور سر بسجود ہو کر اجتماعی طور پر معافی مانگی جائے گی ۔مہتمم جامعہ منہاج الحسین مولانا محمد حسین اکبر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچائوکیلئے احتیاطی تدابیر کا اپنانا اپنی جگہ مگر یوم دعا منانا اچھی اور خوش آئند بات ہے ۔اللہ تعالی اس کام سے خوش ہو نگے ۔ دعا کو انبیائے کرام کا ہتھیار بھی قرار دیا گیا لہذا اس پاک پررودگار کے آگے سر بسجود ہو کر دعا کرتے رہنا چاہئے ۔ جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبد الغفور راشد نے کہا کہ کورونا درحقیقت اللہ تعالی کی طرف سے آزمائش ، بیماری اور عذاب بھی ہے ۔سب کو ظاہری طور پر کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع بھی کرنا چاہئے ۔ ڈویژنل خطیب حافظ اقبال رضوی نے کہا کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے

حکومت تنہا کچھ نہیں کر سکتی، دعا واستغفار کی ویکسین سے کورونا کی موت ہو سکتی ہے ۔ علامہ آغا نیئر عباس نے کہاکہ بحروبر میں فسادہماری بد اعمالیوں کا نتیجہ ہے ۔سب کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے ساتھ اللہ کی طرف رجوع بھی کرنا چاہئے اوردعائیں بھی کرنی چاہئیں۔ سید عطائاللہ شاہ بخاری نے کہا کہ کورونا اللہ کی طرف سے اقتصادی ومعاشی پابندی کی وارننگ ہے ۔ ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنی ناکامیوں پر ماتم کرنے کی بجائے عیش وعشرت سے باہر نکل کر اپنا رخ گنبدخضریٰ کی طرف موڑ لیں۔ مجلس صوت الاسلام کے چیئر مین مولانا مفتی ابوہریرہ محی الدین نے کہا کہ یہ وبا اللہ کریم کا اپنے بندوں کیلئے ایک انتباہ ہے کہ وہ خدا کی نافرمانی سے باز آ جائیں اور قرآن وسنت پر عمل کرتے ہوئے اسکے دکھائے ہوئے صراط مستقیم کو اپنی زندگی کیلئے راہ عمل بنا ئیں، ضروری ہے کہ قوم اندھیروں میں بھٹکنے کی بجائے اللہ کے حضور اپنا معاملہ پیش کرے ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ وہ آفت سے قوم کی نجات کیلئے قومی سطح پر یوم دعا اور یوم استغفار کا اہتمام کریں۔ تنظیم العلما پاکستان کے سربراہ مولانا قاری اللہ داد نے کہا کہ

کورونا وائرس پوری امت مسلمہ کیلئے ایک ایسا چیلنج ہے جس سے ہم روٹھے ہوئے رب کو منا کر ہی نجات حاصل کر سکتے ہیں۔۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ نماز جمعہ کے اجتماعات اور ہر فرض نماز کے بعد دعا میں کورونا وائرس جیسے موذی مرض سے بچائو اور امت مسلمہ کی حفاظت کیلئے خصوصی دعائوں کا اہتمام کیا جائے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us