30 8

کرونا وائرس کو شکست دینے والے چینی ڈاکٹرز کا پاکستان کی مدد کا اعلان


اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 326 مریضوں اور 2 اموات کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل پڑی عوام نے

بھرپور ساتھ دیا،مشکل صورتحال میں قوم متحد ہے، اگلے چند روز میں چینی ماہرین کے ساتھ پاکستانی ماہرین کی ویڈیو کانفرنسز کا سلسلہ شروع ہوگا،چینی ڈاکٹرز، پاکستانی ڈاکٹرز کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کرونا وائرس سے نمٹنے کا حل بتائیں گے۔ مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے، ہسپتالوں میں بلا ضرورت نہ جائیں اور بوقت ضرورت مریض کے ساتھ ایک شخص او پی ڈی میں جائے،ہم حفاظتی سامان کی فراہمی ڈاکٹروں کے لیے یقینی بنا رہے ہیں جلد ہی وافر مقدار میں ڈاکٹرز کو سامان میسر ہوگا،ہم بہت جلد ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی ولینٹیر خدمات کے لیے بوقت ضرورت اعلان کریں گے۔جمعرات کو معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور ر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے

کہا کہ 176 ممالک میں کورونا وائرس کے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جو تشویشناک امر ہے اور دنیا میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 20 ہزار ہے، تاہم مشکل صورتحال میں قوم متحد ہے اور جب بھی پاکستان پر کوئی مشکل پڑی عوام نے بھرپور ساتھ دیا۔انہوں نے کہا کہ چین نے جس طرح اس وبا پر قابو پایا اس کی مثال نہیں ملتی، صدر مملکت کے دورہ چین کے دوران صحت کے شعبے میں بہتری پر بات ہوئی، آئندہ چند روز میں چینی ماہرین کے ساتھ وڈیو کانفرنسز شروع کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں کورونا وائرس کے 326 مریضوں اور 2 اموات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب نیشنل ڈیش بورڈ بن گیا ہے جس سے صورتحال کا جائزہ لیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ اعدادو شمار صوبائی حکومتوں کی تصدیق کے بعد آپ کے ساتھ شیئر کئے جارہے ہیں ہمیں تعداد کے حوالے سے زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں باقی ممالک میں تعداد زیادہ ہے۔انہوں نے عوام سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مصافحہ کرنے اور گلے ملنے سے پرہیز کیا جائے، ہسپتالوں میں بلا ضرورت نہ جائیں اور بوقت ضرورت مریض کے ساتھ ایک شخص او پی ڈی میں جائے۔ایک سوال پر

انہوں نے کہاکہ طِب کے شعبے میں تعاون کے لیے پاکستان اور چین کے درمیان کافی بات چیت جاری ہے، چین نے جس طرح اس وباء کو روکا اْس سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں 326 کیسز میں سے زیادہ تر لوگ وائرس باہر کے ممالک سے لیکر آئے نیشنل سیکورٹی کمیٹی کے فیصلوں کے تحت حکومت اپنی زمہ داریاں نبھا رہی ہے،حکومت سے مراد صرف وفاقی حکومت نہیں صوبائی حکومتیں, گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی حکومت بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری پریس کانفرنس اس بات کا مظہر ہے کہ ہم کس طرح معاشرتی فاصلوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم حفاظتی سامان کی فراہمی ڈاکٹروں کے لیے یقینی بنا رہے ہیں جلد ہی وافر مقدار میں ڈاکٹرز کو سامان میسر ہوگا، ہم بہت جلد ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کی ولینٹیر خدمات کے لیے بوقت ضرورت اعلان کریں گے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us