9 1

کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟یہ وہ سوال ہے جس کا جواب سب جاننا چاہتے ہیں ، بی بی سی نے اس اہم موضو ع پرچند سوال ماہرین صحت کے سامنے رکھے ہیں۔شعبہ ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹر ایلکس جارج کہتی ہیں کہ اگر آپ ایک رشتے میں ہیں تو اس انسان کے ساتھ رہنا اور اسی ماحول کا حصہ ہونے سے آپ کی صورتحال کو تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم اگر آپ میں سے کسی ایک میں کورونا وائرس کی

علامات ظاہر ہو رہی ہیں تو پھرآپ کو سماجی فاصلہ رکھنا چاہیے اور الگ ہو جانا چاہیے حتیٰ کہ اپنے گھر کے اندر بھی۔یہ سمجھنا بھی واقعی اہم ہے کہ آپ یہ نہ سوچ لیں کہ اگر آپ کورونا وائرس کی ہلکی علامات کا سامنا کر رہے ہیں تو آپ کے ساتھی کے لیے بھی ایسا ہی ہوگا۔ اگر آپ کسی قسم کی کوئی علامات ظاہر کر رہے ہیں تو اپنے ساتھی سے دور رہنے کی کوشش کریں۔جبکہ ڈاکٹر ایلکس فاکس کہتے ہیں میں یقینی طور پر اس وقت نئے سیکس پارٹنر بنانے کا مشورہ نہیں دوں گا کیونکہ اس سے وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ یہ بھی مت بھولیے کہ کچھ لوگ وائرس کے کیرئیر ہیں یا جن میں وائرس موجود ہے، ان میں اس کی کوئی علامات موجود نہیں ہوں گی۔ تو اگر آپ بالکل ٹھیک بھی ہیں تب بھی آپ یہ انفیکشن کسی اور میں منتقل کر سکتے ہیں اور وہ شخص کسی اور فرد سے رابطے میں آنے یا چومنے سے یہ وائرس منتقل کر سکتا ہے۔میں نے کسی ایسے شخص کو چوما ہے جن سے میری ملاقات حال ہی میں ہوئی ہے، اور ان میں علامات ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہیں، تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ نے کسی کے ساتھ بوس و کنار کیا یا آپ ایسے شخص سے رابطے میں آئے ہیں جن میں بعد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے لگیں ہیں تو خود کو الگ تھلگ کر لیں۔

اپنی علامات پر نظر رکھیں۔ اگر علامات بڑھ رہی ہیں تو زیادہ محتاط ہو جائیں۔ آن لائن معلومات حاصل کرنے کے لیے محکمہ صحت کی ویب سائٹ پر جائیں۔ اپنے علاقے کی متعلقہ ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔ٹیرنس ہیگینز ٹرسٹ کے ڈاکٹر مائیکل بریڈے نے اس حوالے سے انتہائی اہم مشورہ دیا ہے۔ اگر آپ پہلے سے ایچ آئی وی کا مقابلہ کرنے کے لیے باقاعدگی سے دوائیں لے رہے ہیں اور انفیشکن کا مقابلہ کرنے کے لیے آپ کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد اچھی ہے یا خون میں ایچ آئی

24
تصویر پر کلک کر کے مکمل خبر پڑھیں

وی کی مقدار اتنی ہے جس کا پتہ نہیں لگایا جا سکتا تو تب آپ کا مدافعتی نظام کمزور نہیں سمجھا جاتا۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو کورونا وائرس ہونے کا اضافی خطرہ نہیں۔ اگر آپ ایچ آئی وی پازیٹو ہیں تو اپنی ادویات جاری رکھیں۔ اس بات کو یقینی بنائیں کہ جب الگ تھلگ ہونے جیسی چیزوں کی بات ہو تو آپ بھی ان سب اصولوں پر عمل کریں جن کی پیروی دوسرے لوگ کرتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us