31 11

کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے وفاقی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر پابندی عائد


اسلام آباد (آن لائن) کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لئے وفاقی دارالحکومت میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوا لفقار نے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس نے رونا وائرس سے گھبرانا نہیں لڑنا ہے نعرے کے ساتھ شہریوں سے اپیل ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، وفاقی پولیس نے اسلام آباد میں غیر ضروری افراد کے داخلہ کو بھی روکنے کے لئے ناکوں پر سختی بڑھا دی ہے۔ پولیس نے پارکوں میں بیٹھے شہریوں کوبھی گھروں میں بیھٹنے کی ہدایات دیں اور پارکس خالی کروانے شروع کر دیئے۔ اس موقع پر پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔آئی جی اسلام آباد عامر ذوا لفقار نے کرونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لئے سخت اقدامات کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔اسلام آباد کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور رینجرز کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے ہیں۔اسلام آباد میں غیر ضروری افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔بھارہ کہو کو ہر طرح کی نقل و حرکت کے لئے سیل کر دیا گیا ہے۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار

خان کی سینئر افسران کو واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا وائرس کے بچاؤ کے حوالے سے انتظامیہ کے احکامات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا عمل سخت کردیا گیا ہے ۔بھارہ کہو کاعلاقہ اٹھال مکمل سیل کردیاگیا۔اٹھال جانیوالے تمام راستوں پر پاک آرمی کے جوان تعینات کردئیے گئے ہیں۔اٹھال سے کرونا وائرس کے چند یوم قبل تیرہ مشتبہ افراد ہسپتال منتقل کئے گئے تھے۔حکومت نے طے کر رکھا ہے کہ جس علاقہ سے کرونا وائرس کا شکار سامنے آیا اس علاقہ کو لاک ڈاؤن کیاجائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us