42

کرونا وبا خدماتِ صحت میں پیش رفت کومختصروقت میں تہس نہس کرسکتی ہے،


جنیوا(این این آئی)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ دنیا کے 90 فی صد سے زیادہ ممالک میں کرونا وائرس کی وبا نے صحتِ عامہ کے نظام کو تہس نہس کردیا ہے اور گذشتہ عشروں کے دوران میں تحفظ صحت کے ضمن میں حاصل ہونے والی بڑی کامیابیاں مختصروقت میں مٹ جانے کے خطرے سے دوچار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنیوا میں قائم ڈبلیو ایچ او نے کرونا وائرس کے صحت عامہ کی خدمات پر مرتب ہونے والے اثرات کے حوالے سے ملکوں کا ایک تفصیلی سروے کیا ہے

 

اور گزشتہ روز اس کی رپورٹ جاری کی ۔اس کے مطابق کووِڈ19کی وبا کے صحت کی لازمی خدمات پر اثرات گہری تشویش کا ذریعہ ہیں۔گذشتہ دو عشروں کے دوران میں صحت کے شعبے میں حاصل ہونے والی بڑی کامیابیوں کا مختصر وقت میں ختم ہو سکتی ہیں۔اس سروے میں مئی سے جولائی تک 100 سے زیادہ ممالک کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا شامل کیا گیا ہے۔ان اعداد وشمار کے مطابق کرونا کی وبا سے سب سے زیادہ جو خدمات متاثر ہوئی ہیں، ان میں قطرے پلانے یا ٹیکے لگانے کی معمول کی خدمات 70 فی صد خاندانی منصوبہ بندی 68 فی صد، سرطان کی تشخیص اور علاج 55فی صدسرفہرست ہیں۔ان کے علاوہ سروے میں جواب دینے والے ایک چوتھائی ممالک میں ہنگامی خدمات بھی متاثر ہوئی ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے وضع کردہ مشرقی بحرمتوسط کا خطہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔اس میں افغانستان ، شام اور یمن جیسے ممالک شامل ہیں۔اس کے بعد افریقا اور جنوب مشرقی ایشیا کے خطے ہیں۔ براعظم امریکا میں واقع ممالک اس سروے میں شامل نہیں تھے۔برطانوی خبررساں ایجنسی کے فراہم کردہ اعداد وشمار کے مطابق چین کے شہر ووہان سے دنیا کے دوسرے ملکوں میں گذشتہ سال دسمبر میں کرونا

 

وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے کم سے کم ساڑھے آٹھ لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ بعض جگہوں پر صحت کی خدمات تہس نہس ہونے کی وجہ سے کووِڈ کے علاوہ بھی دوسرے امراض سے اموات میں اضافہ ہوا ہے۔تاہم ان ہلاکتوں کی درست تعیین مشکل ہے اور اس کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ڈبلیو ایچ او نے اس رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ صحت عامہ کی خدمات میں آنے والے بگاڑ اور خرابیوں کو اس وبا کے خاتمے کے بعد بھی محسوس کیا جائے گا کیونکہ حفظان صحت کی خدمات کی بحالی کے عمل میں ممالک کو وسائل کی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us