15 7

کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر کو شوہر کا گھر سے نکالنے کا فیصلہ


لاہور (ویب ڈیسک)کرونا کے مریضوں کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر کو شوہر نے گھر سے نکالنے کی دھمکی دے دی، ایک نوجوان خاتون ڈاکٹر نے اپنے سینئرز کو بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں صاف صاف کہہ دیا تھا کہ اگر انہوں نے کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا تو انہیں گھر واپس آنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ سرکاری تدریسی ہسپتالوں سے وابستہ کئی سینئر ڈاکٹروں نے

کام سے چھٹیاں لے لی ہیں تاکہ انہیں کورونا وائرس زدہ مریضوں کا علاج نہ کرنا پڑے۔ووہان سے شروع ہونے والی اس وبا نے انسانوں کو صرف جسمانی طور پر ہی نہیں بلکہ نفسیاتی طور پر بھی متاثر کیا ہے اور اب گھروں میں میاں بیوی کے درمیان بھی مسائل بڑھ رہے ہیں۔ اسی طرح ایک کہانی کراچی سے سامنے آئی جہاں 36 سالہ اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قرۃ العین خان اس وقت ایک نجی ہسپتال کے ایک انتہائی نگہداشت یونٹ میں کام کررہی ہیں جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج معالجہ کیا جا رہا ہے۔وہ کہتی ہیں کہ میں بار بار اپنے 8 سالہ بیٹے کی پیشانی پر ہاتھ رکھ کر بخار چیک کرتی ہوں۔ اگر میرے شوہر بہت زیادہ کھانسنے لگتے

ہیں تو ایک ہاتھ سے ان کی نبض چیک کرتی ہوں تو دوسرے ہاتھ سے ان کے منہ میں تھرمامیٹر ڈالتی ہوں۔ میرے شوہر مجھ سے کہتے ہیں کہ مجھے کوئی ہوش ہی نہیں رہتا لیکن انہیں یہ علم ہی نہیں کہ مجھے کیا کچھ معلوم ہے اور روزانہ میں کیا دیکھ کر آتی ہوں۔اگرچہ بے خوابی ڈاکٹر قرۃ العین کو رات میں زیادہ سونے نہیں دیتی مگر ان کی صبحیں بھی کچھ اچھی نہیں ہوتیں۔ گزشتہ 2 ماہ سے

ان کی ہر صبح ‘پہلے سے زیادہ بھاری احساس’ کی کیفیت کے ساتھ ہوتی ہے۔ ان کے ذہن کے کسی کونے میں یہی بات کھٹکتی رہتی ہے کہ کہیں وہ خود بھی اس وبا کا شکار نہ بن جائیں مگر انہیں جو سب سے بڑا ڈر ستاتا ہے وہ یہ ہے کہ کہیں وہ اپنے شوہر اور بیٹے کو وائرس کا شکار بنانے کی وجہ نہ بن بیٹھیں۔ ڈاکٹر قرۃ العین کہتی ہیں کہ ‘میرے شوہر اور بیٹا گزشتہ 2 ماہ سے گھر سے باہر نہیں نکلے اور ہم نے گھر کی ملازمہ کو بھی گھر آنے سے منع کردیا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us