8

کرپشن پر 20 اہلکاروں کو سزا ملزمان سے ایک کروڑ 96 لاکھ روپے وصول


پشاور ( آن لائن ) بلین ٹری سونامی منصوبے میں خردبرد اور بے قاعدگیوں پر محکمہ جنگلات کے 2 سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرز سمیت 20 اہلکاروں کو جرمانے اور سزائیں دے کر ان سے ایک کروڑ 96 لاکھ روپے وصول کر لئے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس میں دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بلین ٹری سونامی منصوبے میں خردبرد اور بے قاعدگیوں پر سزا پانے والوں میں 2 سب ڈویڑنل فارسٹ

آفیسرز، ایک فارسٹ رینجر 3 ڈپٹی فارسٹ رینجر ، 2 فارسٹرز 11 فارسٹ گارڈز اور ایک کلاس فور ملازم شامل ہے جبکہ اہلکاروں سے ایک کروڑ 96لاکھ روپے وصول کرلیے گئے۔سزا پانے والوں نے بنوں اور کوہاٹ میں مطلوبہ تعداد میں پودے نہیں لگائے جب کہ ہزارہ میں کم تعداد میں پودے لگا کر خزانے سے زیادہ پیسے وصول کیے گئے۔ دستاویزات کے مطابق اہلکاروں کو انکریمنٹ روکنے کی سزا اور

وارننگز بھی دی گئیں جب کہ سزائیں 15 انکوائریاں مکمل ہونے پر دی گئی ہیں۔ سیکرٹری محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا شاہد اللہ خان نے میڈیاسے بات چیت میں بتایا کہ جہاں بھی بے قاعدگی سامنے آئی کارروائی کریں گے، ان سزائوں کا مقصد بھی یہی ہے کہ آئندہ جو بھی چوری یا کرپشن کرے گا تو اس کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائیگا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us