19 1

کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے وزیر اعظم


اسلام آباد(آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں، اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے، شروع سے انہوں نے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی، قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چا ہئیے۔ ملکی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، نظریہ سے ہٹ گیا تو پارٹی ختم ہوجائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو پارلیمانی پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعظم نے اجلاس ے موقع پر حکومتی ارکان کو پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی بارے اعتمار میں لیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون

سازی پاکستان کیلئے ضروری ہے۔ماضی کی خرابیوں کو درست کررہے ہیں۔سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی بلز کی منظوری لے لیں گے۔اپوزیشن اپنی سیاست بچانے کے لیے پارلیمنٹ کا فورم استعمال کررہی ہے۔اپوزیشن شروع سے ہر قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔عمران خان نے کہا کہ قومی مفاد میں ہونے والی قانون سازی میں اپوزیشن کو حمایت کرنی چاہیئے،۔اپوزیشن نے ملکی مفاد کو ذاتی مفاد پر نہ ترجیح دی تو وہ بے نقاب ہونگے۔ ملکی مفاد میں ہونے والی قانون سازی کے بدلے این آر او نہیں دے سکتے، عمران خان نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوام کے نمائندے ہیں، پارلیمنٹ میں ہونے والی قانون سازی میں فعال کردار ادا کریں، وزیراعظم کا کہناتھا کہ اپوزیشن کی کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے وہ این آر او مانگتے ہیں جو ہم کسی صورت میں نہیں دینگے ہم پارٹی منشور سے پیچھے ہٹ گئے تو تباہی ہوگی ۔ انہوں نے مطالبات لکھ کر بھیجے کہ منی لانڈرنگ نکال دیں۔ا نہوں نے کہا کہ شہباز شریف او ر بلاو ل بھٹو زرداری دو سال سے ہماری حکومت ختم کرنے کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ،یہ صرف اپنا مال بچانا چاہتے ہیں یہ چاہتے ہمارے کیس ختم ہو جائیں ۔ ہم نے انکا کوئی کیس نہیں بنایا انکے سارے کیسز ماضی کی حکومتوں نے بنائئے ۔خواجہ آصف پر تنقید کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ خواجہ آصف نازیبا گفتگو کرتے ہیں ،سپیکر پروڈکشن آرڈر جاری کرنے میں احتیاط کریں ہم انہیں پروڈکشن آرڈر جاری کرتے ہیں یہ ہمارے خلاف تقریریں جھاڑنا شروع کردیتے ہیں اگر نظریہ سے پیچھے ہٹ گیا تو پارٹی ختم ہوجائے گی ۔ وزیر اعظم نے پارٹی اراکین اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ فعال کردار ادار کریں اور اپوزیشن کو ٹف ٹائم دیا جائے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us