13

کشمیر کسی جادو ٹونے یا لمبی لمبی باتیں چھوڑنے سے آزاد نہیں ہو گا


مظفرآباد (این این آئی)آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف میاں محمد شہباز شریف، سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مولانا اسد محمود کا کشمیر کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے مظفرآباد کا دورہ کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کے دورہ سے نا صرف اتحاد و یکجہتی کی کوششوں کو تقویت ملے گی بلکہ لائن آف کنٹرول کے دوسری جانب بسنے والے

مظلوم کشمیریوں کو بھی ایک نہایت مثبت پیغام ملے گا۔ اُنہوں نے کہا کہ چند د ن پہلے پاکستان کے وزیراعظم نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کر کے یکجہتی کا پیغام دیا تھا اور آج لیڈر آف اپوزیشن نے قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر سے خطاب کر کے یہ پیغام دیا ہے کہ پاکستان میں کوئی اپوزیشن میں ہوں یا حکومت میں وہ کشمیریوں کا ساتھ دینے کے معاملے میں ایک اور متحد ہیں۔ ایوان صدر مظفرآباد میں میاں شہباز شریف اور اُن کی قیادت میں آنے والے پارلیمانی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت کے بدترین مظالم اور جارحانہ اقدامات کے باوجود کشمیری اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آ گئی کہ پاکستان کی سیاسی جماعتی ایک دوسرے کے ساتھ اختلاف رکھنے کے باوجود کشمیر کے معاملے پر ایک صفحہ پر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں قائم آزاد کشمیر کی حکومت پاکستان کی دیگر تمام سیاسی جماعتوں کی بھی شکر

گزار ہے جنہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کی جدوجہد کو اپنے ترجیحات میں اولیت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کی تمام سیاسی قوتیں کشمیر کے معاملے میں متحد ہیں اور آج میں پارلیمانی وفد کو لے کر مظفرآباد اس لیے آیا ہوں تاکہ ہم شہیدوں کی اس سرزمین پر کھڑے ہو کر مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف جدوجہد کرنے والے اور تاریخ کی بے مثال قربانیاں دینے والے بزرگوں، نوجوانوں، خواتین اور بچوں کو عقیدت، احترام اور محبت کا پیغام دیں اور اُنہیں یہ یقین دلائیں کہ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام اُن کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی دلیرانا دجدوجہد پر اُنہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ جس راستے نے ایٹمی طاقت بنایا وہی راہ اپنائی تو کشمیر بنے گا پاکستان اور جلد بنے گا، شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کسی جادو ٹونے یا لمبی لمبی باتیں چھوڑنے سے آزاد نہیں ہو گا اس کے لئے ہمیں دن رات محنت کرنا ہو گی، معاشی اور سیاسی طور پر مستحکم ہونا ہو گا اور عالمی سطح پر بہتر سفارتکاری کرنا ہو گی۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ ستر سال سے بلخصوص اور حالیہ سالوں سے بالعموم ایک تاریخی جدوجہد کر رہے ہیں جس پر ہم اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اُن سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے آزادی کے لیے جو راستہ چُنا ہے اُس پر چلتے ہوئے وہ انشاء اللہ جلد کامیابی حاصل کریں گے اور پاکستان کے عوام اس جدوجہد میں اُن کے دست و بازوں بنیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ مایوسی کی کوئی ضرورت نہیں پاکستان کے کروڑوں عوام کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اُن کی حکومت نے پاکستان میں آباد کشمیر ی مہاجرین کی دیکھ بھال اور اُن کے مسائل کے حل میں ہمیشہ فراخ دلی سے مدد کی ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us