1 22

کشمیر کس سال بھارت کے قبضے سے آزاد ہو جائےگا تیسری جنگ عظیم کس سال ہونے والی ہے انسان کس دور میں روٹی اور گوشت کھانا چھوڑ دے گا پیرس، نیویارک، تل ابیب اور کن کن شہروں پر میزائل گرنے والے ہیں حیران کردینے والی پیشگوئیاں


ہٹیاں بالا(اے این این )پیر پنجر سرکار نے کہا ہے کہ بھارت سے تمام بت توڑ دیئے جائینگے اور مکمل صفائی ہوگی۔ 2024 کے بعد 2029تک اپنی سلامتی برقرار نہیں رکھ سکے گا۔ 2029تک کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہوتا دکھائی دے رہاہے کرتا پور راہ داری اس مسئلہ کی حل کی طرف پہلا قدم ہے اس کے بعد خالصتان کی بھی صبح ہوجائے گی_پیر پنجر

سرکار نے آئندہ کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 62, 63 کی چھانیاں لکھنے والی ہیں کھایا پیا سب اگلوایا جائے گا ۔ ملک کی تقدیر بدلنے کیلئے نیا عنصر پیدا ہو چکا ہے پیر پنجر سرکار نے کہا کہ سیاست اپنے عروج پر پہنچ کر ایک عرصہ کیلئے ختم ہوجائے گی پیر پنجر سرکار کی ماضی میں کی گئی نوازشریف اور آصف زرداری کے حوالے سے پیشگوئی درست ثابت ہو رہی ہیں اور انہو ں نے کہا تھا کہ اس کا سہرا عمران کے سر پر جائے گا تاہم آپ کو یہ جان کر بہت حیرت ہو گی کہ انہوں نے 1985 جو پیشگوئی کی تھی وہ بھی درست ثابت ہو رہی ہے۔ پیر پنجر سرکار نے 24 ستمبر 2014 کو پیشگوئی کی تھی کہ نوازشریف اور آصف زرداری کی سیاست کا خاتمہ عدلیہ کرے گی جبکہ انہوں نے 28 فروری 1985 کو کہا تھا کہ 42 خاندانوں اور ان کے پس پردہ حواری یوم حساب سے گزریں گے اور ملک کولوٹنے والے سیاستدان اور بیورکریٹس زمین بوس ہو جائیں گے اور اس کا سہرا عمران کے سر پر ہو گا۔تاہم 28 جولائی 2017 کو آنے والے فیصلے نے ان کی دونوں پیشگوئیوں کو درست ثابت کر دیاہے تاہم اب آصف زرداری کی باری ہے مسلم لیگ(ن)کے حصے بخرے ہو جائیں گے۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بھی کوئی سیاسی مستقبل نہیں لہٰذاپیپلز پارٹی کی قیادت فاطمہ بھٹو کرے گی۔ پیر پنجر سرکار نے کہا کہ شمالی کوریا جنوبی کوریا پر حملہ کرے گا، جنوبی کوریا کے ویرانوں سے آگ ہانکتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ پیر پنجر سرکار نے سال 2019ء کے حوالے سے اہم پیشن گوئیاں کی ہیں۔ پیر پنجر سرکار کا کہنا ہے کہ چین بیلسٹک براعظمی میزائل روس اور امریکہ پر داغے گا اور دس پائوں پکڑ کر معافی مانگے گا۔ روس برطانیہ پر ایٹمی حملہ کرے گا اور اسے صفحہ ہستی سے مٹا دے گاپیر صاحب

فرماتے ہیں کہ ملکی اور غیر ملکی حالات انتہائی کشیدہ ہوجائیں گے۔ یورپ اور مشرق وسطی کے اندر بھی دہشت گردی زور پکڑے گی۔ نیو یارک‘ پیرس‘ لندن اور تل ابیب پر میزائل گرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ عالمی جنگ 2034 مین دکھائی دے رہی ہے۔ پیر پینجر کہتے ہیں کہ تیسری دہائی میں چین سپر پاور بن جائے گا۔ چین کی سرحد مشرق وسطیٰ اور انگلینڈ تک پھیلتی دکھائی دے رہی ہے۔ 2262 ء میں انسانی روٹی اور گوشت کھانا چھوڑ کر وٹامن کے کیپسول استعمال کرے گا۔ موجودہ امریکی صدر کیلئے گوباچوف ثابت ہو سکتے ہیں۔ 2199 ء میں ایک ایسا معجزہ رونما ہوگا کہ پہاڑی جانور‘ پرندے‘ عصاء لراس‘ درخت گویا کہ دنیا کی ہر بے زبان چیز کو قوت گویائی مل جائے گی اور وہ باتیں کرنی شروع کردیں گے اور انسان ان کی باتیں نہ صرف سنے گا بلکہ سمجھے گا بھی سہی۔ پیر صاحب کہتے ہین کہ 2266 ء تک ٹائم ٹریول ممکن ہوجائے گا جس سے انسان کیلئے ایک سیارے سے دوسرے سیارے تک رسائی ممکن ہوسکے گی یاد رہے پیر پنجر نے کی وہ پیش گوئیاں جوکہ پوری ہوچکی ہیں ان میں عمران خان کا وزیراعظم بننا, ممتاز راٹھور کا وزیراعظم بننا, شیخ رشید کا شیر سے اتر کر شیرشاہ سوری بننا, مشرف کی رخصتی, جنرل کیانی کی مدت ملازمت میں توسیع, یوسف رضا گیلانی کو قربانی کا بکرا بنانے, ججز کی بحالی, میاں نوازشریف, شہباز شریف کی رخصتی و گرفتاری, آصف زرداری, بلاول بھٹو کا کڑا احتساب نمایاں ہیں جوکہ اس وقت کے قومی اخبارات میں شائع ہوچکی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us