9

کلبھوشن کا کیس لڑنے کیلئے وزیر قانون کو پھر مستعفی ہونا پڑے گ


کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لیے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چیئرمین بلاول بھٹو کی بات کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے خلاف احتجاج شروع کیا جائے گا، ایک وفاقی وزیر نے تیسری بارحلف اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ ایک

مرتبہ پھر قابل وکیل کواستعفی دینا پڑے گا، وزیرقانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لیے پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے متعلق سوالات کا خود جواب دیں، سیاسی بونے اورمسخرے سامنے لائے جاتے ہیں اور پھر ان کے بونے سندھ کی عظیم ثقافت پر حملے کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلاول غلط پالیسیوں کے خلاف بات کرتے ہیں تو ان کوآگ لگتی ہے، ہم پاکستانی ہیں پاکستان کارڈ کھیلتے ہیں، ہم سندھ کارڈ نہیں سندھ کاز کی بات کررہے ہیں۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پہلی مرتبہ شفافیت سے نالوں کی صفائی ہورہی ہے، نالوں سے جتنا کچرہ نکلے گا اس کا وزن ہوگا، تین فریق اس کی ناپ تول کریں گے پھر ادائیگی ہوگی۔وزیراطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے وفاق کی نااہلی کیخلاف احتجاج کریں گے، شرم آنی چاہیے کہ سندھ کی قدیم ثقافت پر حملہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر احتجاج کیلئے نکلنا پڑا تو ایس اوپیز کے ساتھ باہر نکلیں گے۔ سندھ کے وزیر اطلاعات وبلدیات سید ناصرحسین شاہ نے کہاہے کہ وزیر قانون کو کلبھوشن کا کیس لڑنے کے لیے

پھر مستعفی ہونا پڑے گا۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں چیئرمین بلاول بھٹو کی بات کی اہمیت ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی کے خلاف احتجاج شروع کیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us