30 3

کمرہ عدالت میں ہر کسی کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں آپ کو بھی یقین نہیں آئیگا‎


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں چھوٹی مارکیٹیں ہفتے اور اتوار کو بھی کھلی رکھنے اور شاپنگ مالز بھی کھولنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے کورونا وائرس ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی،دوران سماعت این ڈی ایم اے کو سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا، چیف جسٹس نے کہا کہ کرونا وائر س پر اب تک 500ارب کے قریب خرچ ہو چکا ہے ۔ اس کی ذرا کیلکولیشن کر کے بتائیں ایک مریض پر کتنے روپے خرچ ہوئے ، این ڈی ایم اےکے ممبر ایڈمن نے کیلکولیٹر سے

جب حساب لگایا تو پتہ چلا کرونا کے ایک مریض پر فی کس 25لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں،جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کرونا کا کوئی علاج ،کوئی ویکسین نہیں ہے ،اس کے باوجود ایک مریض پر 25لاکھ روپے خرچ ہو رہے ہیں،جب کہ علاج یہ کیا جارہا ہے کہ مریض کو صرف کمرے میں بند کر دیتے ہیں،اس پر این ڈی ایم اے کے نمائندے نے کہا کہ قرنطینہ مراکز قائم ہو رہے ہیں ، طبی سامان بھی خرید ا جارہا ہے ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ملک میں کوئی نیا ہسپتال قائم نہیں کیا جارہا ، اربوں روپے ٹین کی چارپائیوں پر خرچ کئے جارہے ہیں ، ہر کسی کو کرونا کا مریض ڈکلیئر کردیا جاتا ہے ، سرکاری ہسپتالوں میں کیمرے لگائے جائیں،اس سے پہلے چیف جسٹس نے کمشنر کراچی کو ہدایت دی کہ چھوٹے دکانداروں کو کام کرنے سے نہ روکیں، آپ دکانیں بند کریں گے تو دکاندار تو کورونا کے بجائے بھوک سے مرجائے گا، سیل کی گئی مارکیٹس کو بھی کھولیں اور انہیں ڈرانے کے بجائے

سمجھائیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کراچی میں 5 بڑے مالز کے علاوہ کیا سب مارکیٹیں کھلی ہیں؟ اگر باقی مارکیٹس کھلی ہیں تو شاپنگ مال کیوں بند رکھے ہیں؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ہمیں منطق بتائی جائے، کیا وبا نے حکومتوں سے وعدہ کر رکھا ہے وہ ہفتے اور اتوار کو نہیں آئے گی، کیا حکومتیں ہفتہ اتوار کو تھک جاتی ہیں، کیا ہفتہ اتوار کو سورج مغرب سے نکلتا ہے، ہم تحریری حکم دیں گے ہفتے اور اتوارکو تمام چھوٹی مارکیٹیں کھلی رکھی جائیں۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ عید پر رش بڑھ جاتا ہے، ہفتے اور اتوار کو بھی مارکیٹیں بند نہ کرائی

جائیں، آپ نئے کپڑے نہیں پہننا چاہتے لیکن دوسرے لینا چاہتے ہیں، بہت سے گھرانے صرف عید پر ہی نئے کپڑے پہنتے ہیں۔اس موقع پر عدالت نے پورے ہفتے بھی ملک بھر کی تمام چھوٹی مارکیٹیں کھولنے کا حکم دے دیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us