9

کن شہروں میں موسلا دھار بارش ہونے والی ہے


اسلام آباد(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب، خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔وفاقی دارالحکومت میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا متوقع ہے۔ اسلام آباد میں منگل کی صبح بارش ہوئی اور محکمہ موسمیات نے سارا دن وقفے وقفے سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم ژوب ، بارکھان اور خضدار میں بارش کی توقع ہے۔بلوچستان میں بارس سے راستے ٹوٹے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے رابطے ممکن نہیں۔ راستوں کی بحالی اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ممکن ہو پائے گی۔ سبی اور کوئٹہ جانے والی سڑک 3 جگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، سرگودھا اور خوشاب میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک

رہے گا۔ تاہم تھر پارکر، مٹھی، بدین، میر پور خاص، کراچی اور ٹھٹہ میں ہلکی بارش کی ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع ابر آلو د رہنے کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کی تو قع ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان اور سندھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیاد بارش لاہور83، راولپنڈی68، نارووال54 اور اسلام آباد میں39 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
2 دن اتنے بجے تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
2 دن تک بند رہے گی،شہریوں کے لئے اہم خبر
5 3
اڑھائی سال میں 14ہزار ارب کا قرضہ
4 2
52 فیصد پاکستانی آبادی ہائی بلڈ پریشر کا شکار
موبائل اکاؤنٹ
مافیاز نے لوگوں کے موبائل اکاؤنٹ سے پیسے نکلوانے کا نیا طریقہ ڈھونڈلیا
چینی
ایک اور چینی اسکینڈل
ٹرمپ
50فیصد تعلیمی وظائف پاکستانی خواتین کو دئیے جائیں ٹرمپ

تازہ ترین ویڈیو
سونا
سونا مزید سست
10
ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
14 6
28 لاکھ 70 ہزار فوج کیسے چند سالوں میں زمین بوس ہوگئی
5 4
عیسائی پادری نے امارات کو آئینہ دکھا دیا
مجرب وظیفہ تسبیح سے بندشریانیں بھی کھل جائیں

دلچسپ و عجیب
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
35 2
کورونا وائرس کے ذریعے پوری دنیا میں کرفیو
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
4 10
جو ں جوں وقت گزرتا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے کہ جو اللہ اوراس کے رسول نے کہا وہی درست ہے
28 6
سیاستدان سیاست میں آنے سے پہلے کیا کیا کرتے تھے
27 7
کرونا وائرس ,احتیاطوں کے ساتھ یہ تسبیحات روز کی جائیں، انتہائی مفید معلومات
13 6
پنڈتوں نے کورونا وائرس سے بھگوان کو بچانے کے لیے اُن کو ماسک پہنا دیا
11 6
ہم سب کے موبائل فون ”میرا جسم تیری مرضی“ سے لبالب
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us
EnglishUrdu