work 1 9

کوئی لندن بھاگ گیا ، کوئی بھاگنا چاہتاہے وزیر اعظم کے بیان میں مسلم لیگ (ن)میں کھلبلی مچا دی


لاہور(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پیسہ بنانے والے بھاگ رہے ہیں، کوئی لندن بھاگ گیا اور کوئی بھاگنا چاہتا ہے،جو اپنی قوم و ملک کیلئے کچھ کرے گا قوم اس کو یاد رکھے گی، میری زندگی کا اصول ہے کہ میں کبھی پیچھے مڑ کرنہیں دیکھتا،ماضی سیکھنے کیلئے ہوتا ہے،دنیا کی تاریخ امیر کو نہیں قوم کی خدمت کرنے والوں کو یادرکھتی

ہے،گلاب دیوی ہسپتال، گنگا رام ہسپتال بنانے والوں کو قوم یا درکھے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے ایچی سن کالج میں الیکٹرانک کرکٹ سکور بورڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وز اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار،وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان سمیت صوبائی وزراء،طلبہ اور دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہمجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے، میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ میں یہاں سے پڑھا ہوں،آپ خوش قسمت ہیں جنہیں بہترین کرکٹ گراؤنڈز ملے، اچھی تعلیم کی سہولیات دستیاب ہیں،ایچی سن کالج میں کھیلنے والوں کو ہر طرح کی سہولیات مل رہی ہیں لیکن ان سب کے باوجود وہ گلی محلوں میں کھیلنے والوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے تھے کیونکہ ان میں کھیلنے کا جو جذبہ وجنون ہوتا ہے وہ کسی اور میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ پیسہ آپ پر خرچ ہو رہاہے اس لئے آپ پر سب سے زیادہ ذمہ داری ہے، آپ نے بڑا وژن رکھنا ہے، آپ نے سوچنا ہے کہ ہم نے اپنے ملک کیلئے کیا کرنا ہے، آپ نے بڑا بننا ہے، وہ بڑا جو اپنے ملک اور قوم کے بارے میں سوچے جو اپنی قوم کیلئے کچھ کرنے کا عزم رکھے اورقوم اس کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا کی تاریخ امیر کو نہیں قوم کی خدمت کرنے والوں کو یادرکھتی ہے،عظیم لو گ پیسہ کمانے سے نہیں عظیم ذمہ داری نبھانے سے بنتے ہیں،قائد اعظم کو رہتی دینا تک ان کی بہترین سوچ اور خدمات کی بدولت یاد رکھا جائے گا، وہ سب سے بڑے اور عظیم لوگ ہیں،انہوں نے 40سال جدوجہد کی، پھرجا کے پاکستان بنا اس لئے تولوگ انکو یاد کرتے ہیں۔ قائد اعظمؒ مہلک بیماری میں مبتلا تھے تاہم انہوں نے اپنی اس بیماری کا کسی کو نہیں بتایا وہ کہتے تھے کہ اگر کسی کوبیماری کا پتہ چلا تو جدوجہدمتاثر ہو گی۔انہوں نے کہا کہ قوم و ملک کیلئے کچھ کرنے والوں کو لوگ یاد رکھتے ہیں، گلاب دیوی ہسپتال، گنگا رام ہسپتال بنانے والوں کو قوم یا درکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ پیسہ بنانے والے بھاگ رہے ہیں،کوئی لندن بھاگ گیا اور کوئی بھاگنا چاہتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چمپئن وہ ہوتا ہے جو ہارنے سے سیکھتا ہے جیتنے والا نہیں، برے وقت میں آپ کے ساتھ کون کھڑا ہوتا ایسے وقت میں بہترین فیصلہ کرنے والا ہی کامیاب ہوتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ہے اور آپ کو وہ مواقع دئیے ہیں جو دیگر کسی مخلوق کو نہیں دئیے گئے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us