11 1

کورونانے یہ ثابت کردیاکہ کسی ہتھیارکے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے


لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کورونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک چھوٹی سی وارننگ ہے،ایٹم بم،میزائل اوربڑے سپرپاوربھی بے بس ہوچکے ہیں،کورونانے یہ ثابت کردیاکہ کسی

ہتھیارکے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے۔ صدر ق لیگ چودھری شجاعت نے اپنے بیان میں کہاہےکہ کورونا اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک چھوٹی سی وارننگ ہے،ایٹم بم،میزائل اوربڑے سپرپاوربھی بے بس ہوچکے ہیں،سب سے ضروری احتیاط اللہ تعالیٰ سے معافی ہے،کورونانے یہ ثابت کردیاکہ کسی ہتھیارکے بغیر بھی دنیا ختم کی جا سکتی ہے،سب چیزوں کے ساتھ ساتھ ضروری ہے کے ہم اللہ تعالیٰ سے معافی مانگیں ۔ چودھری شجاعت حسین کاکہناہے کہ تمام مکاتب فکر کو اس معاملے میں یکجا ہونا چاہیے،اس وقت لوگوں کو آگاہی کی ضرورت ہے،انہوں نے کہاکہ پوری دنیا خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کرنی چاہیے کہ وہ راہ راست پر آجائیں،اگر دنیا نے اپنے اعمال ٹھیک نہ کیے تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں ،اب دنیا کا ہر ملک جزوی طور پر لاک ڈاو¿ن کی حالت میں آ گیا ہے۔دوسری جانب ایک خبر سندھ حکومت نے صوبے میں لاک ڈاؤن کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ لاک ڈاؤن کا حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں کیا گیا ہے، لاک ڈاؤن ممکنہ طور پر 15 روز کیلئے ہوگا، صوبہ سندھ میں صورتحال کرفیو جیسی ہوگی۔ ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سول و عسکری قیادت کو

اعتماد میں لے لیا ہے، حتمی اعلان کل کردیا جائے گا۔ لاک ڈاؤن ہونے کے بعد بلا ضرورت گھر سے نکلنے، گاڑی سڑک پر لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل اسٹورز اور کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں گے، جو کوئی بھی شخص احکامات کی خلاف ورزی کرے گا، اسے فوری طور پر حراست میں لے لیا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us