کورونا مریضوں کونسی دوائی دی گئی جس کے مثبت نتائج سامنے آگئے؟ مشکل وقت میں اچھی خبر


لاہور( نیوز ڈیسک) پنجاب میں کورونا کے مریضوں پر ایک دوا کا تجربہ کامیاب، بہتر نتائج سامنے آئے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اس وقت کورونا کا علاج دریافت کرنے کیلئے ایک دوڑ لگی ہوئی ہے ایسے میں کورونا ایکپرٹس ایڈوائزری گروپ کی ہدایت پر پنجاب میں کورونا کے شکار مریضوںپر ٹوسیلی زوماب (Tocilizumab) نامی دوا کو ٹیسٹ کیا گیا ہے جس کے 80 سے 90 فیصد نتائج مثبت رہے۔خوش قسمتی سے اس دوا کا تجربہ ایسے وقت میں کامیاب ہوا جب

پاکستان میں کورونا کے مریضوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی صحتیابی کیلئے مختلف ادویات کے کلینیکل تجربات کیے گئے اور کورونا ایکسپرٹس ایڈوائزری گروپ کی جانب سے منظوری ملنے پر ایکسٹمبرا کے نام سے بننے والے ٹیکے کے استعمال کی اجازت دی گئی اس ٹیکے کا کیمیائی نام ٹوسیلی زوماب ہے۔کورونا کے مریضوں میں اس وائرس کا حملہ پھیپھڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے مگر مدافعتی نظام اس حملے کو ناکام بنانے کیلئے مریض کے جسم کو ہی نقصان پہنچا دیتا ہے یہ دوا اس مدافعتی نظام کی جوابی کارروائی کےخلاف ڈھال کی طرح کام کرتی ہے۔یہ دوا دراصل جوڑوں کی بیماری آرتھرائٹس میں

استعمال ہوتی ہے۔ یہ بیماری بھی ایسی ہے جس میں مدافعتی نظام خود جسم کو نقصان پہنچانے پر تل جاتا ہے۔اس ٹیکے کی قیمت 60 ہزار روپے ہے اور دوران علاج 2 ٹیکے ایک لاکھ 20 ہزار میں پڑتے ہیں۔ مگر ایڈوائزری گروپ کی ہدایت پر اس ٹیکے کی مارکیٹ میں فروخت پر پابندی لگادی گئی ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو یہ ٹیکہ مفت سرکاری خرچے پر لگایا جائے گا۔پاکستان میں اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد69 ہزار496 ہو چکی ہے۔

جبکہ اس مہلک وائرس سے ہونے والی اموات 1483 ہو گئی ہیں۔24 گھنٹے میں88 افراد جان کی بازی ہار چکے جبکہ 3039 نئے کورونا متاثرین بھی سامنے آئے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us