لندن (ویب ڈیسک) پاکستان کیلئے کورونا وباء سے متعلق بڑی خوشخبری آگئی، ملک میں کورونا وائرس دم توڑنے لگا، پاکستان میں بیماری کے اضافے کی شرح منفی ہونا شروع ہوگئی، پاکستان میں وائرس کا پھیلاؤ ایشیاء میں سب سے کم ریکارڈ کیا گیا ۔ امپیریل کالج لندن کی تازہ ترین ریسرچ کے مطابق پاکستان میں کورونا بیماری کی
ریشو مائنس ہونا شروع ہوگئی ہے۔کورونا وائرس میں کمی کے حوالے سے پاکستان 5 بہترین ممالک میں شامل ہوگیا ہے، جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ ایشیاء میں سب سے زیادہ کم ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں بیماری کی شرح 0.74 ریکارڈ کی گئی، قازقستان 1.56، آسٹریا 1.38 ، ساؤتھ افریقہ 1.17،
جرمنی 1.02، جبکہ بھارت میں 1.14 دکھائی گئی ہے۔اسی طرح سعودی عرب 0.98، روس 0.94، اور پولینڈ میں 0.84 شرح ریکارڈ کی گئی۔