13 14

کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کا طریقہ کار وضع


اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے قومی ادارہ برائے صحت کے ماہرین سے مشاورت کے بعد کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کا طریقہ کار وضع کر دیا ہے،اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کورونا سے ہلاک ہونے والے کسی بھی فرد کی میت کو غسل دینے والے افراد کورونا کا احتیاطی لباس پہنیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس لباس میں قابل تلف دستانوں کا جوڑا، قابل تلف گاؤن، چہرہ اور آنکھوں کو بچانے والے عینک اور ماسک پہننا ضروری ہے، ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ میت کو چند گھنٹوں کے اندر اندر غسل دیا جائے اور تدفین کا عمل مکمل کیا جائے،میت کو کم از کم تین بار صاف پانی سے غسل دیا جائے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وضع کردہ طریقہ کار کے مطابق ایسی تمام اشیاء جو بیماری کے دوران مریض کے زیر استعمال رہیں ان کو تلف کر دیا جائے اور گھر کو وائرس سے پاک کرنے کے لیے کلورین سلوشن کا استعمال کیا جائے۔مزید کہا گیا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی لباس کو فوری طور پر ہسپتال یا تلف کرنے کے لیے مختص جگہ پہنچایا جائے، میت کو لے جانے والی گاڑی کو بھی مکمل طور پر وائرس سے پاک کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے طریقہ کار کے حوالے سے شہریوں کو آگاہ کیا جائے گا اور اس پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us