13 16

کورونا وائرس فلو سے دوگنا تیزی سے پھیلتا ہے


لندن(نیوز ڈیسک) یونیورسٹی کالج لندن سے وابستہ ڈاکٹر ہیو مونٹگمری کا کہنا ہے کہ کورونا انتہائی طاقتور متعدی مرض ہے، اتنا کہ اس میں مبتلا ایک شخص 59000 افراد کو اس مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس فلو سے دوگنا تیزی سے پھیلتا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے سے گفتگو کے دوران انہوں نے تفصیل سے آگاہ کیا کہ کیسے یہ وائرس ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوتا ہے اور کیوں سماجی دوری اختیار کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ڈاکٹر ہیو نے بتایا کہ عام فلو اوسطاً 3.1 یا 4.1 افراد کو انفیکٹ کرتا ہے، اس کے بعد یہ مزید آگے پھیلے تو زیادہ سے زیادہ 14 افراد کو فلو کا مریض بنا سکتا ہے۔یہی تقابلی جائزہ انہوں نے کورونا کا کیا اور بتایا کہ کورونا کا ایک مریض انہی حالات میں 59 ہزار افراد کو اس مرض میں مبتلا کر سکتا ہے۔خیال رہے کہ برطانیہ بھی کورونا وائرس کے نشانے پر ہے، ملک میں کورونا کے 8 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 422 افراد اس کی وجہ سے جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں۔کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں اٹھارہ ہزار آٹھ سو سے زائد افراد ہلاک اور چار لاکھ بائیس ہزار متاثر ہوئے ہیں جب کہ ایک لاکھ آٹھ ہزار سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی۔عالمی ادارہ صحت نے وارننگ دی ہے کہ آنے والے دنوں میں امریکہ کوروا وائرس کا نیا مرکز بن سکتا ہے جہاں گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران مزید دوسو چھ افراد کورونا سے ہلاک ہو چکے ہیں۔امریکہ میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر ہلاکتیں سات سو انسٹھ ہوگئی ہیں اور چون ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں۔ ہارورڈ یونیورسٹی کے صدرلارنس اور ان کی اہلیہ میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی ہے



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us