19 11

کورونا وائرس کی وبا سے سو فیصد چھٹکارا ممکن


اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کورونا وائرس کی وبا سے سو فیصد چھٹکارا ممکن ہے، چین نے دنیا کو راستہ دکھا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان نے ٹوئیٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وائرس سے چھٹکارہ پانے

کا راستہ چین نے بتا دیا ہے۔ اپنےٹوئیٹر پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل وکرم سے بہت بڑی خبر ہے کہ کل کے روز (بدھ کے روز) پہلی بار پورے چین میں کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ اس وبا سے 100 فیصد چھٹکارا ممکن ہے، چین نے اپنے اقدام سے دنیا کو راستہ دکھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں بدھ کے روز وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ووہان میں جب سے وباء کا آغاز ہوا ہے تب سے یہ پہلا موقع ہے کہ وہاں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔متفرق میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ووہان میں کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کا مطلب ہے کہ ووہان میں وباء پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں وباء کے آغاز کے بعد سے پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ چینی وزارت صحت نے بتایا کہ وائرس کے مرکز ووہان اور ہوبے صوبے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ چائنہ گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے مطابق بدھ کے روز ہوبے میں کورونا وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ ہوبے میں کورونا وائرس کے 67800 مریضوں میں سے 57678 صحت یاب یو چکے ہیں جبکہ یہاں سب سے زیادہ 3130 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us