27 13

کورونا وائرس کی وجہ سے حج منسوخی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا


اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے پاکستان میں تعینات سفیر نواف المالکی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے حج منسوخی کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ، اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو عازمین حج کو بروقت مطلع کردے گی۔ ویب سائٹ اردو نیوز کو دیے گئےانٹرویو میں سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال حج کی منسوخی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، ’میں سب کو یقین دہانی کروانا چاہوں گا کہ خدائے بزرگ و برتر نے ہماری دانشمندانہ حکومت کو حرمین شریفین اور اللہ کے مقدس گھر حاضر ہونے والے حجاج کی خدمت کی توفیق بخشی ہے۔ اور یہ (حکومت) بلاشبہ ہمیشہ ہر سال حجاج کے لیے بہترین خدمات پیش کرنے کی کوشش کرتی ہے اور ان کے تحفظ کے لیے بھی ہمیشہ کوشاں ہوتی ہے اور اگر اس طرح کا (حج کی منسوخی) کا کوئی فیصلہ ہوتا ہے تو اسے بروقت حاجیوں تک ذمہ داری سے پہنچا دے گی۔ میں ا?پ کو پھر یقین دلاتا ہوں کہ حج کو منسوخ کرنے کا کوئی فیصلہ اس وقت تک بالکل نہیں کیا گیا۔‘ سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سفارتخانہ شہریوں کو

معلومات فراہم کر رہا ہے، کورونا وائرس کی وبا شروع ہونے پر وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی بنائی گئی جس نے گائیڈ لائنز جاری کیں۔ انہی گائیڈ لائنز کی روشنی میں عمرہ کی عارضی معطلی، حرمین میں نماز اور زیارات کو عارضی طور پر روکا گیا۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں وزراء نے کورونا وائرس سے بچائو اور اس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے جاری کردہ سرکاری ہدایات پر خود بھی عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ سعودی وزراء نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے سامنے مثال پیش کرنے کے لیے سوشل اکائونٹ پر تصاویر جاری کی ہیں جن میں وہ آن لائن کام کرتے نظر آرہے ہیں۔سعودی وزیر افرادی قوت انجینیئر احمد الراجحی ، وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ اور وزیر تجارت ماجد القصبی کی جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ اپنی وزارتوں کی کارکردگی کا آن لائن جائزہ لے رہے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us