اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید کا کہنا ہے کورونا وائرس کی ویکسین بھی دریافت کر لی گئی ہے، اس خبر کی تما م سرکاری ادارے تصدیق بھی کر رہے ہیں لیکن فی الحال اعلان نہیں کیا گیا، کورونا وائرس کی ویکسین فروری 2021 میں مارکیٹ میں دستیاب ہوگی۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ ابھی فروری آنے میں پورے سات ممہینے پڑے ہیں ، اس لیے اگر ویکسین دریافت کر لی گئی ہے تو اس کا مطلب یہ
نہیں کہ عوام جو ہے وہ ایس او پیز پر عمل کرنا چھوڑ دے، عید پر لوگ وہی کام کریں جو عید الفطر پر کیا تھا، ہجوم میں ابھی بھی جانے سے پرہیز کرنا پڑے گا، مساجد میں بھی اگر جائیں تو مکمل احتیاط کے ساتھ جانا ہوگا، ٌپاکستان ایک وسیع و عریض ملک ہے یہان پر کھلے کھلے میدان میں بھی موجود ہیں ، اس لیے قربانی کے لیے کھلے میدان کا انتخاب کیا جانا چاہیئے، انشا اللہ تعالیٰ کورونا وائرس کی ویکسین آجائے گی اسکا باقاعدہ اعلان یا تو دسمبر کے آخر میں کیا جائے گا یا پھر جنوری میں، ویکسین کے تجربات کے تیسرے مرحلے میں پاکستان بھی شریک ہے، اس مرحلے میں پرکھا جا رہا ہے کہ ویکسین کے کوئی سائیڈ ایفیکٹ تو موجود نہیں، اگر خدانحواستہ کوئی سائیڈ
ایفیکٹ نکل آیا تو ماہرین کو ناکامی کا سامنا بھی کر نا پڑ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے کورونا وائرس کی جو ویکسین تیار کی گئی تھی اس میں نقائص موجود تھے اس لیے اسے مارکیٹ میں نہیں لایا گیا۔