12 17

کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے آرمی ہیڈ کوارٹر کو بند


جودھ پور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے آرمی ہیڈ کوارٹر کو بند کر دیا گیا ہے اور صرف بے حد ضروری اسٹاف کو ہی آنے کی اجازت دی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان میں واقع جودھ پور آرمی ہیڈکوارٹر کو بھی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے 21 دن کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد بند کردیا گیا ہے اور صرف ضروری عملے کو آنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 21 دن کے لاک ڈاؤن کے فیصلے پر عملے کرتے ہوئے ریاستوں میں آرمی ہیڈ کوارٹرز، چھاؤنیوں اور

دیگر دفاتر میں صرف ضروری اسٹاف کو آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ زیر تربیت اہلکاروں، غیر ضروری عملے اور زائد نفری کو گھر بھیج دیا گیا۔بھارتی ریاست راجھستان میں ایران سے 277 افراد لائے گئے ہیں جن میں 273 زائرین ہیں۔ ان افراد کے ہمراہ عملے کو بھی جودھ پور میں قرنطینہ کیا گیا۔ ایران سے واپسی اور قرنطینہ تک تمام انتظام اسی آرمی کور نے کیا تھا۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ملک بھر میں 21 دن کے لیے لاک ڈاؤن ہے جب کہ اس قبل ’جنتا کرفیو‘ نافذ کیا گیا تھا جس کے دوران شہریوں کو خود ساختہ کرفیو اپنانا تھا تاہم اس مہم میں ناکامی کے بعد 21 دن کا لاک ڈاؤن کرنا پڑا ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us