36 7

کورونا وائرس ہوا میں چند گھنٹے اور کسی سطح پر زیادہ سے زیادہ 9 روز تک کے لیے زندہ رہ سکتا ہے


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے مرض اور خوف نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ اپنی بالکل نئی کیفیت کی باعث اس وائرس کو اب بھی گہرائی میں سمجھا جارہا ہے۔ لیکن اب ہم جان چکے ہیں کہ کورونا وائرس ہوا میں چند گھنٹے اور کسی سطح پر زیادہ سے زیادہ 9 روز تک کے لیے زندہ رہ سکتا ہے۔کورونا کے مریض کے انسانی لعاب اور ناک کے مائع میں وائرس کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ انسانی فضلے میں بھی یہ وائرس موجود ہوسکتا ہے۔دوسری جانب کورونا وائرس اگر کاغذ یا گتے پر ہو تو چند گھنٹوں میں ازخود ختم ہوسکتا ہے۔تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کئی گھریلو اشیا سے مختلف سطحوں کو صاف کیا جائے تو کورونا وائرس ازخود ختم ہوسکتا ہے۔ ان میں سب سے پہلے صابن اور پانی کا جائزہ لیتے ہیں

صابن اور پانی
صابن اور پانی کو وائرس کے خاتمے میں پہلی دفاعی صف قرار دیا جاسکتا ہے۔ صابونی کیمیکل وائرس کے بیرونی خول سے عمل کرکے وائرس کو اچک لیتے ہیں جسے بعد میں پانی سے بہایا جاسکتا ہے۔

مائع بلیچ
مائع بلیچ میں ایک خاص کیمیکل، سوڈیم ہائپوکلورائیڈ پایا جاتا ہے جو وائرسوں کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ پلیچ ملے پانی کو کسی بھی سطح پر 10 سے 15 منٹ رہنے دیجئے اور اس کے بعد صاف اور خشک کپڑے سے اس سطح کو صاف کرلیجئے۔ بہت امکان ہے کہ وہ جگہ صاف ہوجائے گی۔

اسپرٹ
ہسپتالوں میں عام استعمال ہونے والے سرجیکل اسپرٹ حقیقت میں الکحل ایتھانول ہوتا ہے۔ یہ صرف 30 سیکنڈ میں کورونا وائرس کو تہس نہس کردیتا ہے۔ الکحل وائرس کے آر این اے کو تباہ کرکے اس کے بڑھنے کی صلاحیت کو ختم کردیتی ہے۔ اگر آپ کے گھر میں اسپرٹ ہے تو کپڑا بھگوکر اس سے میز، کی بورڈ اوردروازے کے ہینڈل ضرور صاف کیجئے۔
ہینڈ سینٹائزر
پاکستان میں اس وقت ہینڈ سینیٹائزر کی شدید قلت ہے لیکن اوپر صابن اور بلیچ سے بھی یہی کام لیا جاسکتا ہے۔ اگر ہینڈ سینیٹائزر میں الکحل کی شرح 70 فیصد یا اس سے زائد ہے تب ہی وہ مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔ ہینڈ سینیٹائزر کسی بھی طرح میتھانول والے نہ ہوں کیونکہ میتھانول سے بنے ہینڈ سینیٹائزر بہت نقصاندہ ہوسکتے ہیں۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us