12 87

کون سا ملک پاکستان میں گدھوں کے فارمز بنا کرانھیں خریدنا چاہتا ہے پاکستانیوں کے ہوش اڑا دینے والی خبر


اسلام آباد(آئی این پی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری میں انکشاف ہوا ہے کہ چین پاکستان سے گدھے برآمد کرنا چاہتا ہے ،اسکے علاوہ دوست ملک نے پاکستان میں گدھوں کے فارمز بنانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے،پاکستان کو گدھوں کی برآمد سے اچھی قیمت مل سکتی ہے مگر چین کو گدھے برآمد کرنے کا معاملہ سرد خانے کی

نذر ہوگیا ہے۔کمیٹی میں سیکرٹری خزانہ اور قائمقام چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن یونس ڈھاگہ نے بتایا کہ ا سٹیٹ لائف میں ڈمی ایجنٹس کے نام پر کمیشن وصول کیا جاتا رہا،ایجنٹس ڈبل کمیشن وصول کرتے رہے جس کی مالیت 4ارب 80کروڑ روپے بنتی ہے، اسٹیٹ لائف نے وفات پانے والوں کی رقم سرمایہ کاری میں لگادی جس سے ادارہ منافع کما رہا ہے، کمیٹی نے 10ارب روپے سرمایہ کاری میں لگانے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ہدایت کی کہ واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز اورحائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹرمرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت ہوا جس میں کمیٹی ارکان کے علاوہ وزارت تجارات اینڈ ٹیکسٹائل انڈسٹری، سٹیٹ لائف اورٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ اور قائمقام چیئرمین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن یونس ڈھاگہ نے کہا کہ چیئر مین اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کا چارج میرے پاس ہے،اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے اثاثے 800ارب روپے کے ہیں، ماضی میںکارپوریشن میں ڈمی قسم کی خریداری ہوتی رہی ہے۔یونس ڈھاگہ نے اسٹیٹ لائف میں ڈمی ایجنٹس کے نام پر4ارب 80کروڑ روپے گھپلوں کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈمی ایجنٹس کے نام پر کمیشن وصول کیا جاتا رہا،اسٹیٹ لائف میں ڈبل کمیشن وصول کیا جاتا رہا ہے،جن کے نام پر کمیشن وصول کیا جاتا رہا اس کی مالیت 4ارب 80کروڑ روپے بنتی ہے،اب تمام سیلز آفسیرز کو ترقی دیدی گئی، ادارے کا مارکیٹ شئیر کم ہوکر 28فیصد تک آگیا ہے۔ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ اسٹیٹ لائف نے وفات پانے والوں کی رقم سرمایہ کاری میں لگادی ہے۔وفات پانے اور کلیمز میچور ہونے والوں کو 10ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ اسٹیٹ لائف نے ایک لاکھ سے زائد کلیمز کی مد میں یہ ادائیگی کرنی ہے، وفات پانے والے تقریبا 9ہزار کے لواحقین کو ادائیگی کرنی ہے ،کلیمز میچور ہونے والے 96ہزار افراد کو ادائیگی بھی کرنی ہے۔حکام نے کہا کہ اسٹیٹ لائف نے واجبات الادا 10ارب روپے سرمایہ کاری میں لگادیے، دس ارب روپے کی سرمایہ کاری پراسٹیٹ لائف منافع بھی کمارہا ہے۔ کمیٹی نے 10ارب روپے سرمایہ کاری میں لگانے پر اظہار برہمی کیا اور ہدایت کی کہ واجبات کی ادائیگی کا عمل تیز اورحائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔وزارت تجارت کے حکام نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ پاکستان سے گدھے چین کو برآمد کرنے کا معاملہ سرد خانے کی نذر ہوگیا، چین پاکستان سے گدھے درآمد کرنا چاہتا ہے اور یہاں گدھوں کے فارمز بنانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، پاکستان میں گدھوں کا بڑا پوٹینشل(مواقع)ہے اور ان کی اچھی قیمت مل سکتی ہے، لیکن چین کو گدھے برآمد کرنے کا معاملہ سرد خانے کی نذر ہوگیا۔حکام وزارت تجارت نے کہا کہ گدھے کمرشل پراڈکٹ ہے، اور اس معاملہ کو تجارتی بنیادوں پر دیکھنا ہوگا، پاکستان میں زندہ جانوروں کی برآمد پر پابندی عائد ہے تاہم گدھوں کی برآمد کی اجازت ہونی چاہیے۔کمیٹی نے ٹی ڈیپ کا ہیڈ آفس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی سفارش بھی کی



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us