3

کون سے حکومتی شخصیات نے ملک چھوڑنے کی تیاریاں کر لیں؟ ملکی سیاست میں ہنگامہ


اسلام آباد(نیوز ڈیسک) معروف صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہوتے ہی 4 لوگ فوراََ ملک سے باہر چلے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے حالیہ انٹرویو نے ایک بار پھر تہلکہ مچا دیا ہے۔فواد چوہدری کے انکشافات نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔اسی حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ کپتان کا کام اچھی ٹیم منتخب کرنا ہوتا ہے۔لیکن عمران خان کی ناکامی کی یہ وجہ ہے کہ وہ اچھی ٹیم منتخب نہیں کر سکے۔نہیں معلوم ہے حکومت کتنے سال رہتی ہے لیکن فواد چوہدری جس جانب اشارہ کر رہے ہیں تو میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ چار پانچ لوگ حکومت ختم ہوتے

ہی پہلی فلائٹ سے باہر چلے جائیں گے۔انہوں نے ہر وقت اپنی سیٹ بک کروائی ہوتی ہے اور سامان پیک کیا ہوتا ہے۔اب وقت آ گیا ہے کہ عمران خان قوم کو بتائیں کہ آخر کیا وجہ ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کر پارہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے سائنس ایںڈ ٹینکالوجی فواد چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف میں جاری لڑائیوں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ ایک انٹریو میں ان کا کہنا تھا کہ اسدعمر، جہانگیر ترین اور شاہ محمودقریشی کی لڑائیوں سے الیکٹڈ لوگ متاثر ہوئے۔پہلے جہانگیر ےترین نے مخالفت کر کے اسد عمر کو وزارت سے ہٹوایا، بعد میں اسد عمر نے واپس آ کر جہانگیر ترین کو ہی فارغ کروا دیا، اسی طرح شاہ محمود قریشی کی دیگر سیاسی ورکرز کے ساتھ ہونے والی مخالفت بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔و فاقی وزیر نے

افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عمران خان کی ٹیم ہل کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ان لوگوں کو موقع مل گیا ہے جو کسی خاص ایجنڈے پر آئے تھے، الیکشن سے قبل عمران خان کے ساتھ نتھیا گلی میں بہت زیادہ وقت گزارا ہے جس کے بعد محسوس کیا تھا کہ وہ اس سسٹم کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اس سسٹم کو تبدیل کرنے کے لئے ٹیم تیار کی تھی، لیکن آپس میں لڑائیوں کی وجہ سے وہ ٹیم تقسیم ہو گئی اور عمران خان کا مقصد درمیان میں رہ گیا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us