7 1

کون کون سے علاقے ڈوب سکتے ہیں ؟ محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کر دیا


کراچی (ویب ڈیسک) کراچی میں مون سون بارشوں کا نیا اسپیل، توقع سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان، پی ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ حکام کو ہنگامی مراسلہ جاری، 16 سے 18 اگست تک مکمل طور پر الرٹ رہنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد پی ڈی ایم اے نے ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے۔کراچی سمیت سندھ میں بارشوں کے نئے اسپیل کی پیش گوئی کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے کمشنر کراچی کو ہنگامی مراسلہ جاری کردیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ہے کہ کراچی انتظامیہ بارشوں پر انتظامات مکمل رکھے ، املاک،لائیواسٹاک کی حفاظت کیلئے انتظامات، مشینری تیار رہے اور انتظامیہ وسائل بروئے کار لاکر آئندہ 3دن متحرک رہے۔اس تمام صورتحال میں سیکرٹری بلدیات سندھ نے بھی

بلدیاتی اداروں کو متحرک رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واٹر بورڈعملہ مکمل طور پر فعال اور تیار رہے۔واضح رہے کہ رواں سال مون سون بارشوں کا زیادہ زور کراچی اور سندھ کی جانب رہا۔ رواں سال کراچی اور سندھ میں معمول سے زیادہ مون سون بارشیں ہوئی ہیں۔ جبکہ آنے والے دنوں میں مزید بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ گزشتہ مون سون اسپیلز کے دوران کراچی میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی تھی جس باعث کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس صورتحال میں وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خصوصی ہدایت کر کے کراچی کے بڑے نالوں کی ہنگامی صفائی کروائی، جس کے نتیجے میں گزشتہ اسپیل کے دوران شہر کی صورتحال کچھ بہتر رہی۔ جس باعث کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ اس صورتحال میں وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو خصوصی ہدایت کر کے کراچی کے بڑے نالوں کی ہنگامی صفائی کروائی، جس کے نتیجے میں گزشتہ اسپیل کے دوران شہر کی صورتحال کچھ بہتر رہی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us