اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عربوں کی جانب سے مسلم امہ کوجھٹکے دینے کاسلسلہ جاری ہے اورایک کے بعدایک عرب ملک اسرائیل کوتسلیم کررہاہے
اسی سلسلے میں گزشتہ روز وائٹ ہائوس میں بحرین ،متحدہ عرب امارات اسرائیل اورامریکہ کے مابین معاہدے پردستخط ہوئے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیاکہ مزید6عرب ریاستیں اسرائیل کوتسلیم کرنےجارہی ہیں ۔اسرائیلی اخباربحرین ،عرب امارات کی ڈیل اورمبارکبادکی خبروں سے بھرے پڑے ہیں۔پاکستان کے ریاستی اداروں کواس بات کاادراک تھاکہ بائیس کی بائیس عرب ریاستوںکی اسرائیل سے ڈیل فائنل ہوچکی ہےاوریہ ممالک اسرائیل کوتسلیم کرنے جارہے ہیں۔اسرائیلی اخبارنے دعویٰ کیاکہ پاکستان اگلے کچھ ممالک کے بعداسرائیل کوتسلیم کرنے کوتیارہے۔اخبارکہتاہے
کہ پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ اورحکومت اسرائیل کوتسلیم نہیںکرناچاہتی لیکن آہستہ آہستہ راہ ہموارکی جارہی ہے اورکوشش کی جارہی ہے کہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کوتسلیم کرنے کے بعد پاکستان بھی اسرائیل کوتسلیم کرنے والےممالک کی لائن میں آجائےگا۔