4 6

کوٹری میں چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے احکامات پر ذخیر اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کوٹری میں چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد کرلی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی سی ون شوکت علی اجن نے ہائی ٹیک آئل مل پر چھاپہ مارا۔جس کے دوران فیکٹری کے گودام سے چینی کی ایک لاکھ بوریاں برآمد کی گئیں۔ ہائی ٹیک آئل ملز حسیب شیخ ولد حبیب شیخ کی ملکیت بتائی جاتی ہیں۔حبیب شیخ نیب کےمقدمےمیں پلی بارگین کے بعد رہا کیے گئے۔جبکہ حسیب شیخ خیرپورمیرس کے رہائشی اور ڈی آئی جی حیدرآباد نعیم شیخ کے بھتیجے بتائے جاتے ہیں۔حسیب شیخ اور منظور وسان مل میں پارٹنر ہیں، ڈپٹی کمشنر نے فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔ دو روز قبل حکومت کی ہدایت پر زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی میں مڈل مین کے گودام پر چھاپہ مار کر 550 بوری چینی برآمد کر کے ضبط کر لی گئی اور ذخیرہ اندوز کو 50 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔ زرائع کے مطابق سرگودھا کی تحصیل سلانوالی میں اسسٹنٹ کمشنر نے سپیشل برانچ کی اطلاع پر مڈل مین کے گودام پر چھاپہ مار زخیرہ کی گئی 550 بوری چینی برآمد کر کے ضبط کر لی اور زخیرہ اندوز کو 50000 روپے جرمانہ کر دیا ہے۔ جبکہ ضبط شدہ چینی کو سرکاری نرخوں پر فروخت کے لئے عام مارکیٹ میں منتقل کر دیا جائے گا-اسی طرح سرگودہا کی تحصیل بھلوال کے علاقے ہادی پورہ میں اسسٹنٹ کمشنر بھلوال جلیس عثمان نے چھاپہ مارکر 220 بوری چینی برآمد کر لی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ذخیرہ اندوزوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ چینی کی غیر اعلانیہ ذخیرہ اندوزی نہ کریں ورنہ ان کا سٹاک بحق سرکار ضبط کر لیا جائے گا اوربھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر بھلوال نے ذخیرہ اندوز کو30ہزار روپے جرمانہ بھی کیااور سٹاک کو قبضہ میں لے کر عام مارکیٹ میں لے آئے تاکہ چینی کی وافر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور چینی کے نرخوںکو بھی کنٹرول کیا جاسکے۔ برآمدشدہ چینی کو عام مارکیٹ میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوںپر فروخت کیلئے دستیاب کیا جارہاہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us