کوہ طور پر پاکستان کا پرچم لہرا دیا گیا


لاہور (ویب ڈیسک) اوپر شدید خشک سردی ‘ اندھیرا تھا‘ رات کا سناٹا تھا اور اس سناٹے‘ اس اندھیرے میں خشک کھردرے پتھروں پر چلتے لوگوں کے قدموں کی آوازیں تھیں‘ہم آہستہ آہستہ اس کوہ طور پر اوپر بڑھ رہے تھے جس کی اللہ تعالیٰ نے سورہ الطور اور التین میں قسم کھائی تھی‘نامور کالم نگار جاوید چوہدری اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں کوہ طور کے گرد صحرا سینا کی

مقدس ریت تھی‘ہم 70 لوگ اس میں سانس لے رہے تھے‘ ہمارے آگے اور پیچھے درجنوں لوگ تھے‘ طور کا تقدس اور اس تقدس کے ساتھ بندھی داستانیں ہمیں اوپر اور اوپر اور پھر اس سے بھی اوپر اس جگہ لے جا رہی تھیں۔جہاں حضرت موسیٰ ؑ اللہ تعالیٰ سے ہم کلام ہوتے تھے اور اس کلام کے دوران ایک رات حضرت موسیٰ ؑ نے اپنے رب کو دیکھنے کی درخواست کر دی‘

اللہ تعالیٰ نے فرمایا‘ موسیٰ تم مجھے دیکھنے کی تاب نہیں لا سکو گے لیکن حضرت موسیٰ ؑنے اصرار کیا اور پھر اللہ تعالیٰ نے اپنی ایک تجلی پہاڑ پر گرا دی‘ پہاڑ چھوٹے چھوٹے پتھروں میں تقسیم ہو گیا‘ پہاڑ کا سبزہ‘ چرند اور پرند تمام مر گئے اور پھر یہ دوبارہ طور پر آباد نہ ہو سکے اور جہاں اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے پر اپنی پہلی کتاب توریت نازل فرمائی تھی اور پتھر کی دو تختیوں پر اپنے دس احکامات رقم کر کے زمین پر اتارے تھے۔یہ دس احکامات زمین پر قانون‘ آئین اور ضابطے کی ابتدا تھے‘ ہمیں اس طور کا تقدس آہستہ آہستہ پہاڑ کی چوٹی

کی طرف کھینچ رہا تھا‘ میں سینٹ کیتھرائن کے قریب پہنچ کر رک گیا‘ میں تین بار طور پر جا چکا تھا‘ اس بار میرے گھٹنے میں درد تھا لہٰذا میں نے ساتھیوں کو رخصت کیا‘ ہم خیال اوپر چلے گئے اور میں واپس ہوٹل آ گیا لیکن میرا دل‘ وہ طور کی چوٹی کے ساتھ بندھا رہا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us