7 1

کپتان نے جو کہا کر دکھایا،پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری


لاہور (نیوز ڈیسک) حکومت چند ماہ کے دوران ملک کے بیرونی قرضوں میں 1 ہزار ارب روپے سے زائد کی کمی کرنے میں کامیاب۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی کامران خان کی جانب سے ملک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں زبردست کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ پیش کی گئی ہے۔سینئر صحافی کا بتانا ہے کہ ڈالر کی قیمت

میں مسلسل کمی کی وجہسے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی کمی ہوئی۔گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت جو 168 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر گئی تھی، وہ اب 10 روپے سے زائد کی کمی کے بعد 158 روپے کی سطح تک آ چکی ہے۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران موثر حکومتی معاشی اقدامات کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں 10 روپے تک کی کمی اور پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی کمی ہو چکی۔جبکہ ڈالر کی قیمت کے حوالے سے معاشی ماہرین کی جانب سے پیشن گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان میں امریکی کرنسی کی قیمت 155 روپے کی سطح تک جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے اور تجارتی خسارے میں کمی کی وجہ سے ملک کے زرمبالہ ذخائر میں استحکام آیا، اسی وجہ سے پاکستانی روپیہ بھی مستحکم ہوا ہے۔ دوسری جانب ایکرپورٹ کے مطابق پاکستانی روپے کا خطے کی بہترین کارگردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار ہونے لگا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روپے کی قدر میں یکم اکتوبر سے

3.1 فیصد اضافہ دیکھا گیا اور یہ بہترین کارگردگی دکھانے والی کرنسیوں میں انڈونیشیا اور جنوبی کوریا کے بعد تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 158 روپے 91 پیست پربند ہوا۔عالمی سطح پر ڈالر کی قدر گرنے، ایکسپورٹرز کی جانب سے ڈالر تیزی سے تڑوانے اور ترسیلات زر میں بہتری آنے کے باعث روپے کی قدر کو مسلسل سہارا مل رہا ہے۔ڈیلرز

کا کہنا ہے کہ 26 اگست 2020 کو جب ڈالر 168 روپے 43 پیسے کی رکارڈ سطح کو چھو گیا تھا اس وقت سے آج تک امریکی کرنسی انٹر بینک میں تقریباً 10 روپے سستی ہو چکی ہے۔اوپن مارکیٹ عوام کو ڈالر 158 روپے 80 پیسے میں دستیاب ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
16 8
پیپلز پارٹی کا (ق) لیگ کے حوالے سے بڑا فیصلہ
15 10
پہلا روزہ اور عید کب ہوگی
14 11
2023ء میں پاکستان کا وزیر اعظم کون ہوگا؟ بڑی پیشگوئی
13 12
تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تیاریاں
12 11
(ن) لیگ کا بلدیاتی اداروں پر کنٹرول بحال
11 11
بلاول بھٹو کو وزیر اعظم بنوانے کی کوششیں تیز

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us