ممبئی (آئی این پی) بالی ووڈ پروڈیوسر ایکتا کپور کے گھر سروگیسی کے ذریعے بیٹے کی ماں بن گئیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی کامیاب پروڈیوسر ایکتا کپور بھی گزشتہ روز سروگیسی کے ذریعے ماں بن گئیں۔ ایکتا کپور کے بھائی اداکارتوشر کپور بھی تین برس قبل سروگیسی کے ذریعے بیٹے کے والد بنے تھے
۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکتا کئی بارکہہ چکی ہیں کہ وہ شادی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ہیں تاہم توشرکے بیٹے لکشیا کی پیدائش کے بعد وہ بھی ماں بننا چاہتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ ماں بننے کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوں گی اور یہ ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہوں گی تو ضرور ماں بنیں گی۔