10 3

کیس حکومت کے گلے پڑ گیا


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی )لاہور، ساہیوال، قصور کے بعد ننکانہ صاحب میں بھی پولیس کی بھاری نفری ایک بار پھر ہاتھ ملتی رہ گئی، ملزم عابدعلی ملٰہی ہاتھ نہ آیا۔ ملزم اپنی سالی کے گھر آیا تھا، ساس نے 15 پر عابد سے

متعلق اطلاع دی۔ لیکن پولیس 30 منٹ بعد پہنچی تو وہ وہیں موجود تھا، کشور بی بی کے اشارے پر ملزم تین میٹر کے فاصلے سے چکمہ دے کر فرار ہوگیا۔دریں اثناایف آئی اے نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے لاہورموٹروے واقعہ کے مرکزی ملزم عابد علی کے بیرون ملک فرار کے خدشے کے پیش نظر ایف آئی اے کو سفارش کی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے

عابد علی کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرلیا۔ایف آئی اے نے ملزم کے کوائف ملک بھر کے ایئرپورٹس اور بارڈر سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر ارسال کردئیے ہیں۔ ملزم کا دوسرا ساتھی شفقت پہلے ہی گرفتار ہوچکا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے حوالے سے کسی جگہ بھی اطلاع ملے تو فوری طور پر ہیڈ کواٹر اور لاہور پولیس کو آگاہ کیا جائے۔اس سے پہلے پولیس نے عابد کی بیوی بشری بی بی کو گرفتار کرلیا،بشری بی بی قلعہ ستار سنگھ ریڈ میں فرار ہوگئی تھی تاہم اسے مانگا منڈی سے حراست میں لیا گیاہے۔ بشری بی بی نے عابد کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us