kp

کے پی کے پولیس کچھ زیادہ ہی ایماندار ہو گئی تحریک انصاف کے ایم پی اے کے ساتھ کیا سلوک کر ڈالا چونکا دینے والی خبر آگئی


پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخواہ ٹریفک پولیس نے ایم پی اے عزیز اللہ خان پر دوران ڈرائیونگ فون استعمال پر چالان کردیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کا نعرہ بلند کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ یہ تبدیلی پورے پاکستان میں لے کر آئیں گے۔

تحریک انصاف اس بات کا دعوی کرتی ہے کہ خیبرپختونخوا میں قانون سب کے لیے ایک جیسا ہے اور اگر وہاں کوئی سیاسی رہنما بھی غلطی کرے گا تو اس کو بھی قانون کے مطابق سزا ملے گی۔اور یہی وجہ ہے خیبرپختونخوا ٹریفک پولیس نے ایم پی اے عزیز اللہ خان کو چالان کر دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ رکن صوبائی اسمبلی عزیز اللہ خان کو دوران ڈرائیونگ فون استعمال کرنے پر چالان کیا گیا۔قانون کی خلاف ورزی کرنے پر انہیں 500 روپے کا چالان کیا گیا ۔واضح رہے عمران خان اکثراپنی تقاریر میں خیبر پختونخواہ پولیس کے جس طرح قصیدے پڑھتے ہیں اور انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پنجاب پولیس میں بھی کے پی پولیس جیسی اصلاحات لائیں گے۔ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پنجاب پولیس نے غیر سیاسی ہونے کے لیے تیاری پکڑ لی ۔ آئی جی پنجاب نے اصلاحات کے لیے کی فہرست بنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ناصر درانی کو بھیج دیں۔پولیس میں خیبرپختونخوا طرز پر تبدیلی

متوقع ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی حکومت آتے ہی پنجاب پولیس میں بھی تبدیلی کی ہوا چل پڑی۔ پولیس کے بجٹ اور اسٹرکچر سمیت اہم اصلاحات کی سفارشات مشیر وزیراعلی پنجاب ناصر درانی کو بھیج دی گئیں۔سفارشات میں پولیس کی پچھلے سال کی کارگردگی کی رپورٹ بھی بھیجی گئی ہے۔

پولیس کے کام کرنے والے 16یونٹس کی تفصیلات بھی بھجوائی گئی ہیں۔آئی ٹی میں اقدامات و دیگر منصوبہ جات کی تفصیل کے 4کتابچے بھی تیار کروا کے بھجوائے گئے ہیں۔ پچھلے ایک ماہ سے پولیس افسران اس پر کام کر رہے تھے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
5
راشد خان افغانستان میں موجود گھر والوں کی حفاظت سے متعلق پریشان
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us