22

گاڑیوں میں پٹرول ڈلوانے کی حد مقرر


کراچی (ویب ڈیسک) کمشنر کراچی نے کھانے کی ہوم ڈیلیوری اور پارسل پر پابندی عائد کر دی ہے ،کسی بھی گاڑی میں 10 لیٹر سے زائد پٹرول ڈلوانے کی اجازت نہیں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ کریانہ سٹور کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔دوکان دار سندھ حکومت کی مقررپرائس لسٹ کے مطابق اشیائے خوردنوش فروخت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھانے کی ہوم ڈلیوری اور پارسل پر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تمام ریسٹورنٹ کے کچن بھی بند رہیں گے، گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف لانے کی اجازت ہوگی۔آن لائن ٹرانسپورٹ بھی بند ہے جبکہ کہ دس لیٹر سے زائد پیٹرول لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔کمشنر کراچی افتخار شلوانی کا کہنا ہے کہ تما آن لائن ٹیکسی سروس،رکشے اور بس سروس کو شاہراہوں پر گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ فام ہاؤس اور گھر میں تقریبات پر پابندی ہوگی جبکہ پیٹرول پمپ پر گاڑی میں 10 لیڈر سے زیادہ پیٹرول نہیں ڈالا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے خطرات کی وجہ سے سندھ حکومت نے گزشتہ روز صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا جس کے بعد آج سے لاک ڈاون پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں 15 دن کا لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے تحت تحت صوبے کے دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور شاپنگ مالز سمیت تمام عوامی مقامات بند ہیں۔کھلنے والی دکانوں میں صرف میڈیکل اسٹور اور اشیاء خردونوش کی دکانیں شامل ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ بجلی، پانی، کیبل،ٹیلی کام اور بینکنگ سروسزجاری رہیں گی تا کہ لوگوں کو اپنی زندگیاں گزارنے میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے بجلی اور گیس والی کمپنیوں سے مزید گزارش کی تھی کہ وہ لوگوں سے ایک مہینے کا بل وصول نہ کریں کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت زیادہ لوگوں کے کاروبا ر متاثر ہوں گے، کمپنیوں کی جانب سے اس حوالےسے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us