3

گاڑی اناڑی ڈرائیور کے ہتھے چڑھ گئی ہے، سراج الحق کی دھماکہ خیز باتیں


لاہور( این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ملک و قوم آئی سی یو میں ہے اور حکومت نمائشی پروگرام چلارہی ہے ،گاڑی اناڑی ڈرائیور کے ہتھے چڑھ گئی ہے،وزیر اعظم اور وزراء کے کنفیوژڈ بیانات قومی یکجہتی کو نقصان پہنچارہے ہیں،یہ لڑنے کا نہیں قوم کو کورونا کی دلدل سے نکالنے کا وقت ہے، اساتذہ قوم کے معمار اور محسن ہیں حکومت اساتذہ کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے، کورونا وباء کے بعددنیا کے بہت سے ملکوں میں تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ،ہماری حکومت نے باز ار ،پبلک ٹرانسپورٹ ،بڑے بڑے پلازے اورریستوران کھول دیئے ہیں مگر تعلیمی ادارے جن سے قوم کا مستقبل وابستہ ہے ان کو جبراً بند رکھا جارہا ہے ،تعلیمی اداروں کی بندش سے 15 لاکھ اساتذہ بے روز گار ہوچکے ہیںاور انتہائی کسمپرسی میں زندگی گزار رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں نیشنل ایسوسی ایشن فار ایجوکیشن کے زیر اہتمام صوبائی

صدور پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ایک روزہ اجلاس سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ماہر تعلیم و چیف ایگزیٹو آفاق شاہد وارثی، نافع پاکستان کے ڈائریکٹر ہدائت خان اور سیکریٹری اطلاعات قیصر شریف بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پنجاب ،خیبر پختونخواہ ،سندھ بلوچستان اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان سے پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی۔سراج الحق نے کہا کہ کورونا فنڈ کے 1200ارب روپے سے ان کی مدد کیوں نہیں کی جاسکتی۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو حکومت اپنا دشمن کیوں سمجھ رہی ہے، یہ حکومت کے معاون ہیں۔آرٹیکل 25.A کے تحت ملک کے ہر شہری کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ریاست کا کام ہے، اگر پرائیویٹ تعلیمی ادارے یہ کام کر رہے ہیں تو وہ دراصل حکومت کی ذمہ داری میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ ان اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر سپورٹ کرے تاکہ علم کی شمع روشن رہے۔ سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ملک بھر میں 27فروری سے تعلیمی ادارے بند ہیں

چار ماہ بعد بھی حکومت کے پاس تعلیمی نظام کو بحال کرنے کا کوئی لائحہ عمل نہیں ۔پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے اڑھائی کروڑ اور مدارس کے 31لاکھ طلبا کا مستقبل تاریک ہورہا ہے ۔پرائیویٹ تعلیمی ادارے حکومت کا بوجھ بانٹ رہے ہیں ،حکومت تو تمام تر دعوئوں کے باوجود سکولوں سے باہر دوکروڑ بچوں کو سکولوں میں نہیں لاسکی ۔سینیٹر سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ حکومت بند کئے گئے تعلیمی اداروں کا بوجھ خود اٹھائے ، اساتذہ کو تنخواہیں ،بلڈنگز کا کرایہ اور یوٹیلیٹی بلز حکومت ادا کرے کیونکہ چار ماہ سے بچوں کی فیسیں تو نہیں آرہیں،حکومت ان اداروں کو چلانے کیلئے بلاسود قرضے مہیا کرے ۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us