اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیپال کے بعد اب گریٹر بنگلہ دیش کے لیے بھی آوازیں اٹھنے لگیں ،گزشتہ روز نیپالی پارلیمنٹ نے ایک بھی ووٹ کی مخالفت کے بناملک کے نئے نقشہ کاترمیمی بل منظور کرلیااب یہ نیپال کاقانون بن گیاہے اس نقشے میں کالاپانی اورلیپولیکھ کے علاقے شامل ہیں ہندوستان میں صف ماتم بچھ گئی ۔دوسری جانب بنگلہ دیش میں بھی بھارت کے خلاف نفرت عروج پرہے اب بنگلہ دیشی نوجوان تیزی سے ایک نقشہ شیئرکررہے ہیں کہ اصل بنگلہ دیش کانقشہ یہ ہے
جس میں ہندوستانی بنگال اورآسام شامل ہیں ،اسے عام نہ سمجھیں یہ ہندوستان سے بنگالیوں کی نفرت کومزیدہوادے گا۔ہندوستان میں متناز ع شہریت قانون کے پاس ہونے کے بعد مغربی بنگال کے مسلمان بھی خود کوہندوستان
میں غیرمحفوظ سمجھتے ہیں ایسے میں گریٹر بنگلہ دیش کاتصور ایک نیاراستہ ہے تقسیم بنگال 1905تاریخ کاایک حصہ ہے اس تقسیم سے پہلے مشرقی اورمغربی بنگال اکٹھے تھے۔