گستاخانہ مواد پر مشتمل 3مخصوص کتابوں کیخلاف کارروائی کا حکم


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے ہدایت کہ ہے کہ گستاخانہ مواد خاص طور پرتین کتابیں ”The First Muslim” Aftre The Prophet اور Short History of Islam جن میں ہمارے آقا کریم، حضرت عائشہ صدیقہ ، جن کی پاکیزگی کی گواہی اللہ تعالی نے قرآن پاک میں دی ہے، حضرت سیدنا عثمان غنی اورحضرت علی کے بارے میں جو

گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، فوری پابندی لگائی، مارکیٹ سے اٹھا کر ضبط کیا جائے اور کارروائی کرکے رپورٹ رواں اجلاس میں پیش کی جائے۔ اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی سوچ پر افسوس یوتا ہے جو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ورچوئل بلانے کا کہتے تھے۔ سپیکر چوہدری پرویز الہی کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے طنز کرنے والوں کو اپنی سوچ کے زاویے بدلنا ہوں گے۔ اجلاس میں کراچی طیارہ حادثے اور کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے تعزیتی قرارداد بھی منظور کر لی گئی۔ سپیکر چوہدری پرویز الہی کی صدارت میں شروع ہوا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے آغاز میں ہی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ یہ بات ہمارے

لئے باعث ندامت ہے کہ اس پاک سر زمین پرایسی کتب بالخصوص یہ تین کتابیں ”The First Muslim” Aftre The Prophet اور Short History of Islam بھی موجود ہیں قرارداد میں کہا گیا کہ متعلقہ محکمہ اس پر عمل درآمد کرتے مذکورہ کتابوں پر فوری طور پر پابندی لگائے مارکیٹ میں موجود سٹاک کو ضبط کرے۔ عقیدہ ختم نبوت، حضرت محمدﷺ حضرت عائشہ حضرت علی اور صحابہ کرام کے حوالے سے غلط کتابیں مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہیں۔ عالم اسلام کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے۔پاکستان کے بنانے کا نعرہ ہی لا الہ الا اللہ تھا۔ اس ملک میں کیسے یہ کتابیں شائع ہوئیں اور جس طریقے سے یہ فروخت ہورہی ہے، مارکیٹ میں کیسے آئیں۔ اپوزیشن رکن اسمبلی نے کہا کہ اس وقت قادیانیوں کی جانب سے

چاروں طرف سے ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت پرپر حملے کیے جارہے ہیں۔ قادیانی حکومت میں اہم عہدوں پربیٹھے ہوئے ہیں۔ وہ ہمارے اوپر مسلط ہو گئے ہیں۔ان پر پابندی لگائی جائی۔ حضور نبی اکرم کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ سپیکر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، آپ نے س معاملے کو اٹھایا۔ حضور نبی اکرم اور ختم نبوت پر ہمارا ایمان کا اہم جزو ہے۔



اس وقت سب سے زیادہ مقبول خبریں


تازہ ترین خبریں
19
پی ٹی آئی نے بلوچستان حکومت سے علیحدگی پر غور شروع کر دیا
18
وزیر اعظم ہاؤس بلا کر عمران خان مجھے کیا کہتے رہے؟ بشیر میمن کے تہلکہ خیز انکشافات
17
بجلی سستی کیے جانے کا امکان
16
نواز شریف کے 3 قریبی ساتھی کس اعلیٰ شخصیت سے ملے؟ بڑی خبر
15
عید کے بعد کیا کرنا ہے؟ حکمت عملی تیار
14
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا

تازہ ترین ویڈیو
23
امت مسلمہ کے ہیرو صلاح الدین ایوبی کے قول کے پیچھے چھپی سچی کہانی
27 2
یہ وہ جھوٹ ہے جوہر لڑکی ضرور بولتی ہے
2
کرونا وبا کب اور کیسے ختم ہو گی ؟ 1400 سال پہلے حضور اکرم ﷺ کی نشاندہی ، جان کر آپ پھولے نہ سمائیں گے
4 7
جھگڑالو بیوی نعمت خدا وندی مگر کیسے
3 9
کیسے لڑکیوں کو خواب دکھا کر تباہ کیا جاتا ہے ایک سچا واقعہ
52394
الطاف حسین نے آخری وقت میں ہندو مذہب کیوں اختیار کیا،کرونا سے ڈر کر یا ہندووں کی محبت میں

دلچسپ و عجیب
11
دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
15 7
وہ سربراہ جسے دفنانے کیلئے کئی بار قبر کھودی گئی مگر اندر ایک کالاسانپ نکلا
9 1
کرونا وائرس کی وبا کے دوران میاں بیوی ازدواجی تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ؟
20 8
دریا ’’نیل‘‘ کے نیچے زیر زمین کونسا دریا بہتا ہے
Copyright © 2017 insafnews.pk All Rights Reserved
About Us | Privacy Policy | Discaminer | Contact Us