راولپنڈی (ویب ڈیسک )گوجر خان میں حساس اداروں کے اہلکاروں نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ”را “ کے کارند ے کو گرفتار کر لیاہے ۔نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کی رپورٹ کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ کارروائی کے دوران بھارتی ایجنسی را کے سلیپر سیل کے اہم کارندے کو اہلخانہ سمیت گرفتار کر لیاہے ،محمد جلال سمیت گرفتار دیگر افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیاہے اور ان سے تفتیش جاری ہے ۔
